اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن )کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جمائما سے رقم لینے اور واپسی کا منی ٹریل موجود نہیں، پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے آج پھر وقت مانگا ہے۔پیرکوالیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی والے آج پھر الیکشن کمیشن میں معاملات سے بھاگے ہیں، جسٹس افتخار کے دور میں بھی عمران خان نے معافی مانگی تھی۔انہوں نے کہا کہ بیرونی فنڈنگ سے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے، عمران خان الیکشن میں پارٹی فنڈنگ اور منی ٹریل دینے میں ناکام رہے، آئین میں ہے فارن فنڈنگ والی جماعت کی سیاسی حیثیت ختم کردی جائے گی۔دانیال عزیز نے کہا کہ زرداری دور سے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ حاصل کررہی ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی نے زرداری حکومت ہٹانے کے لئے بھی فنڈنگ لی۔
Tag Archives: Daniyal aziz
دانیا ل عزیز کو وزیر بناﺅ ….تحریک انصاف کی انوکھی مہم
الزام خان اور قلابازی خان کیلئے خطرہ ….تہلکہ خیز خبر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں دانیال عزیز اور مائزہ حمید نے کہا ہے کہ عمران خان نے آج خود کو الزام خان اور قلابازی خان تسلیم کرلیا ‘ بدعنوانی کے علمبردار اپنے صوبے کی حالت دیکھیں‘ پی ٹی آئی کے وکلا نے تسلیم کیا کہ جو ثبوت انہوں نے پیش کئے وہ اخباری تراشے اور مذاق ہیں۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بات وہیں کی وہیں کھڑی ہے۔ دن بدن بات ثابت ہوتی جارہی ہے کہ حکومتی موقف درست ہے۔ عمران خان نے کل خود کہا کہ ان کا کام الزام لگانا ہے۔ عمران خان نے خود کو آج الزام خان اور قلابازی خان تسلیم کرلیا ہے اور عوام نے عمران خان کو پہچان لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلاءنے تسلیم کیا کہ جو ثبوت انہوں نے پیش کیا ہے وہ مذاق ہے۔ سیاسی مقاصد کی خاطر عمران خان ثبوت ہونے کا دعویٰ کرتے رہے اور عدالت میں کیس کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کرپشن کی بات کرتے ہیں تو کے پی کے میں کرپشن کا حال سب کے سامنے ہے۔ عمران خان نے کے پی کے میں احتساب کمیشن کے سربراہ کو فارغ کیا اور اب بدعنوانی کے خاتمے کے علمبردار اپنے صوبے کی حالت دیکھیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ مائزہ حمید نے کہا کہ سماعت میں تحریک انصاف نے ای میلز کے سہارے لئے اور عمران خان مسلم لیگ ن کو 2018 کے انتخابات میں اپنے لئے خطرہ سمجھتے ہیں۔