Tag Archives: dengue

ڈینگی بارے تشویشناک خبر ۔۔۔

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے بعد ڈینگی نے پنجاب کا رخ کر لیا، راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی سے 215 افراد متاثرہوئے ،نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا کے بعد ڈینگی کے پنجاب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،راولپنڈی میں ڈی ایچ کیو 65 ،ہولی فیملی ہسپتال کے85 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی جبکہ بےنظیر بھٹو ہسپتال میں ڈینگی کے مزید70 مریض داخل ہو گئے،بینظیر ہسپتال میں زیرعلاج 12سالہ فرقان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ ڈی ایچ کیو اورہولی فیملی ہسپتال میں 5افراد کی حالت تشویشناک ہے،مریضوں کی اکثریت کاتعلق چکلالہ ،ڈھوک چودھریاں اور ملحقہ علاقوں سے تھا،ڈینگی وائرس سے اب تک 2خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ہوئے ۔

لاہوریوں میں خوف و ہراس ،صورتحال انتہائی سنگین

لاہور (خصوصی رپورٹ)شہر میں ڈینگی لاروا آﺅٹ آف کنٹرول ہونے لگا۔ اے سی سٹی عبداللہ خرم نیازی نے عوام سے ڈینگی کیخلاف جنگ میں پنجاب حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کردی۔ ڈینگی ٹیموں کی جانب سے اے سی سٹی عبداللہ خرم نیازی کو پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق 295 مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ جس پر اے سی سٹی عبدالہ خرم نیازی کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے خلاف جنگ سب کی مشترکہ ہے جس میں شہریوں کے تعاون کی بھرپور ضرورت ہے۔ لوگ چھتوں پر رکھے واٹر ٹینکرز کو ڈھانپ کر رکھیں۔ ائیر کولرز میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں،پانی کے فالتو برتنوں کو خالی رکھیں۔