Tag Archives: eid e qurbaan

عید قربان پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی بارے اہم ترین خبر

لاہور(خصوصی نامہ نگار) محکمہ داخلہ کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے صوبہ بھر میں 57 اہم ترین این جی اوز کے فنڈز کا آڈٹ کرنے کیلئے تیاری مکمل کرلی گئی ہے ،عید پر قرانی کی کھالیں اکھٹی کرنے پر پابندی بھی عائد کرنے بارے غور کیا جارہا ہے فیصلہ وزارت داخلہ کے وزیر منتخب ہونے والے شخصیت سے مشروت کردیا گیا تاہم آڈٹ کیلئے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے سوشل ویلفیئر سے حتمی فہرستوں کی جانج پڑتال کے بعد ذمہ داریوں پر کام شروع کردی جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے والی این جی اوز کا آڈٹ کیا جائےگا۔ پہلے مرحلے میں 60 سے زائد این جی اوز کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جا چکا ہے۔ جن این جی اوز کا آڈٹ کیا جائے گا۔ ان میں پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی، امین مکتب سوسائٹی، رہنما فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان، جہانداد سوسائٹی، اور بنیاد سمیت لاہور کی 12 این جی اوز شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے حتمی معاملات طے کیے جا رہے۔ آڈٹ رپورٹ میں کسی قسم کی بے ضابطگی سامنے آنے پر متعلقہ این جی اوز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔