کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر متحدہ کے ارکان اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل کرانے کا سلسلہ جاری رہا تو تمام ارکان اسمبلی سینٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائیں گے،کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اب فیصلے کی گھڑی آ گئی ہے کہ دنیا کو بتایا جائے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، ان کا کہنا تھاکہ ہمارے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل کرانے کی کوشش ایم کیو ایم کو سینٹ سے نکالنے کی سازش ہے ۔فاروق ستار کا کہناتھا کہ پی ایس پی کے قیام پر ہمارے ارکان اسمبلی کی شمولیت اپنی مرضی سے جانے کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے لیکن اب یہ گمان ہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان صوبائی اسمبلی کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی وفاداری کو تبدیل کریں، وہ ایم کیو ایم کو چھوڑیں کسی اور جماعت میں شمولیت اختیار کریں جو ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے۔ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ اگرکسی ارکان اسمبلی کو تحفظات ہیںیا آپ کووفاداری تبدیل کرنے کیلئے فون آ رہے ہیں تب بھی بتائیں، ہم آپ کے شکایات کا ازالہ نہ کریں یا دبا سے دنیا کو آشکار نہ کریں یاوزیراعظم یا آرمی چیف تک آپ کے تحفظ نہ پہنچائیں تو جو چور کی سزا وہ میری سزا ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھاکہ کہیں اگرکوئی بھولے بسرے سے اس طرح کا عمل کر رہا ہے تو کیا یہ کوئی پالیسی ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ نہ وزیراعظم نہ آرمی چیف اور نہ صوبائی حکومت کی پالیسی نہیں ہو سکتی ہے، ہاں جو بتا کر جائے گا اس کی عزت میں اضافہ ہو گا۔ میں نے تمام ارکان اسمبلی کو پیغام دے دیا ہے اس کے باوجود اگر کوئی رکن اسمبلی کسی دوسری جماعت میں جاتا ہے تو میں یہ سوچنے پر حق بجانب ہوں گا کہ وہ دبا میں جا رہا ہے یاانہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے ۔فاروق ستار نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب اگر کسی سینٹرز یا رکن اسمبلی کو اٹھا کر کسی دوسرے فورم میںبھجوایا جاتا ہے تو ہم تمام سینٹرز اور ارکان اسمبلی سے مستعفی ہو جائیں گے اور ہم نے تمام ارکان سے استعفی لے لئے ہیں، انہوںنے کہا کہ ارکان اسمبلی کی وفاداری تبدیلی کا براہ راست اثر آئندہ آنے والے سینٹ کے انتخابات سے ہے اور ارکان اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل کرکے ہماری سینٹ سے نمائندگی ختم کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے حال ہی میں پارٹی سے نکالے جانے والے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے دھڑے بندی کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں دھڑے بندی کسی کی خواہش ہو سکتی ہے حقیقت نہیں۔میڈیار پورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے گزشتہ روز پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی تھی۔پارٹی سے برخاست کیے جانے کے بعد سلمان مجاہد بلوچ نے ایم کیو ایم پاکستان میں دھڑے بندیوں کا الزام عائد کیا اور الزام عائد کیا کہ کنور نوید جمیل اور کشور زہرا براہ راست جبکہ فاروق ستار بالواسطہ بانی ایم کیو ایم سے رابطے میں ہیں۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پارٹی میں ڈھڑے بندیاں کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس قسم کی حسرت لیے بیٹھے ہیں ان کی ’بیل کبھی م±نڈی نہیں چڑھے گی۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ پارٹی کے اندر بھی سلمان بلوچ جیسی بے چین روحیں ہو سکتی ہیں کہ جب انہیں پارٹی سے نکالا گیا تو انہوں نے پوری پارٹی پر ہی الزامات لگانے شروع کر دیئے۔