Tag Archives: farroq sattar

”ہم سب ایک ہیں“ فاروق ستار کا مخالفین کو کرارا جواب

لاہور (ویب ڈیسک)متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کل بھی ایک تھی، آج بھی ایک ہے اور آئندہ بھی ایک رہے گی۔سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین شادیانے بجا رہے تھے لیکن ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں نے ایک ہی پنڈال میں فارم بھرے۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے 17 امیدواروں نے سینیٹ الیکشن کے لیے فارم بھرے لیکن ہمارے امیداروں کی تعداد 15 بنتی ہے کیونکہ دو امیدواروں نے دو دو فارم جمع کرائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے خواجہ سہیل منصور اور قمر منصور کے نام بھی زیر غور تھے لیکن قمر منصور نے اپنی علالت کی وجہ سے معذرت کی جب کہ خواجہ سہیل منصور نے اپنی قومی اسمبلی کی نشست کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ایک سوال کے سوال میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اختلافات ہوتے ہیں لیکن معاملات میڈیا پر آنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ ناقابل حل مسئلہ ہے، بڑے سے بڑا مسئلہ اور اختلاف بھی باہمی اتفاق رائے سے حل ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بظاہر ہم نے علیحدہ علیحدہ کاغذات نامزدگی جمع کرائے لیکن ہم نے آپس میں طے کر کے فارم جمع کرائے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے اور ہم نے نہ کل کسی سے ڈکٹیشن لی، نہ آج لے رہے ہیں اور نہ مستقبل میں ڈکٹیشن لیں گے۔

فاروق ستار کو کمال کا جواب ،سب کچہ چٹھا کھول کے رکھ دیا

مصطفیٰ کمال  نے کہا کہ ایم کیو ایم اور فاروق ستار فرمائشی پروگرام کرکے اسٹیبشلمنٹ کے ذریعے ہمیں بلاتے ہیں، بتائیں پاکستان کا کون سا سیاست دان اور صحافی ہے جو اسٹیبشلمنٹ سے بات نہیں کرتا، ہمارے کارکن اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنا منشور گھر گھر پہنچا رہے ہیں جبکہ میں اسٹیبلشمنٹ کا ایجنٹ نہیں ہوں، تاہم میں پاکستان کی اسٹیبشلمنٹ سے ملتا ضرور ہوں کیونکہ سارے کام تو وہ کررہے ہیں، اپنی اسٹیبشلمنٹ سے نہیں ملوں گا تو کیا ہندوستان کی اسٹیبشلمنٹ سے ملوں گا۔چیرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ فاروق ستار نے یہ تاثر پورے پاکستانی عوام کے دماغ میں بٹھا دیا کہ پی ایس پی اسٹیبشلمنٹ کی آلہ کار ہے  تو ہاں ہمیں اسٹیبشلمنٹ نے بلا کر فاروق ستار سے ملایا اور وہ پہلے سے وہاں بیٹھے ہوئے تھے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کو جب حکومت میں شامل ہونا ہوتا تھا تو نئے صوبےکی بات کرتے تھے، فاروق ستار نے بانی ایم کیوایم کے تمام آئٹمزکرکے نئے صوبے کا بھی اعلان کردیا، یہ لوگ کچرہ اٹھا نہیں سکتے، لالوکھیت صاف کرنہیں سکتے، نیا صوبہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری ماں زندہ نہیں،اگروہ ہوتیں توان کوسیاست کیلیےاستعمال نہیں کرتا، عشرت العباد سرٹیفکیٹ بنوانے کے پچاس ہزارروپے لیتا تھا، رؤف صدیقی وزیرصنعت تھا وہ لندن پیسےبھجواتا رہا، 12 لاکھ پینشن دلوانے کیلیے میئرکراچی نے6 لاکھ روپے رشوت لی تھی، جبکہ ہمارے آنے کے بعد ایم کیوایم کا لاشوں کا کاروبارنہیں چل رہا۔

ڈی جی رینجرز کو ”فوری گرفتاری کا حکم “متحدہ حلقوں میں ہلچل

کراچی(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید کو حکم دیا ہے کہ وہ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں پاکستان مخالف نعروں اور میڈیا ہاو¿سز پر حملوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کے مفرور ملزمان ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹرفاروق ستار اور سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے ایک بار پھر فاروق ستار اور عامرخان سمیت دیگر مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید کو حکم دیا ہے کہ وہ ملزمان کو گرفتار کرکے 31 مئی کو عدالت میں پیش کریں۔