گوادر(ویب ڈیسک)گوادر ایئرپورٹ میں توسیع کا کام شروع کر دیا گیاہے جس کے باعث ایئرپورٹ یکم جولائی تا 30جولائی بند رہے گا۔تفصیلات کے مطابق توسیعی کام کی تکمیل کے بعد اسلا م آباد ،لاہور ،اور کوئٹہ براہ راست فلائٹ گوادر ایئرپورٹ پر اتریں گی ،دوسری جانب ذرائع کا کہناہے کہ ایئرپورٹ کے رن وے کی توسیعی کام کی تکمیل کے بعد A320طیارے گوادر ایئر پورٹ پر اتر سکیں گے اور اسلا م آباد ،کوئٹہ اور لاہور سے براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی جبکہ یہ بھی امکان موجود ہے کہ چین کے شہر کاشغر سے بھی ہفتہ وار فلائٹس شروع کی جائیں۔
Tag Archives: gwadar
گوادر ائیر پورٹ روڈ پر زور دار دھماکہ
بلوچستان کے شہر گوادر میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام پورٹ سٹی گوادر میں ایئرپورٹ روڈ پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین عام شہری زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوادر منتقل کردیا گیا۔پولیس نے ڈان کو بتایا کہ شدت پسندوں نے دیسی ساختہ بم ایک موٹر سائیکل میں نصب کررکھا تھا جبکہ موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑی ہوئی تھے جس کے ذریعے عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔دھماکے کے نتیجے میں سڑک کے قریب واقع دکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔دھماکے کے بعد گوادر شہر کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔