Tag Archives: hen

مرغی کی پھڑ پھڑاہٹ ،قیمتوں میں نمایاں اضافہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز برائلر گوشت مزید 9 روپے مہنگا کردیا گیا۔ اس طرح قیمت 218 روپے فی کلوگرام ہوگیا ہے۔ ایک ہفتے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 49 روپے فی کلوگرام تک اضافہ ہوا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت 144 روپے فی کلو گرام رہی۔ شہریں نے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافے پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس نے مرغی کو گرفتار کر لیا ۔۔۔۔۔

سکاٹ لینڈ ( ویب ڈیسک ) دنیا بھر کے ممالک میں شہریوں کے لئے کچھ قوانین بنائے جاتے ہیں تاکہ وہ ان پر عمل کرکے ایک کارآمد شہری بن سکیں جب کہ خلاف ورزی پر انہیں گرفتار بھی کرلیا جاتا ہے لیکن اسکاٹ لینڈ میں تو ہوا کچھ الگ ہی اور وہاں مرغی کو قانون پر عمل نہ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔اسکاٹ لینڈ کے شہرڈنڈی میں ایسٹ مارکیٹ گیٹ کی ایک مصروف سڑک کو رش کے ٹائم پرایک مرغی عبورکرنے کی کوشش کررہی تھی کہ اس کے راستے میں آنے والی گاڑیوں میں سے ایک گاڑی کے مالک نے آؤ دیکھا نا تاؤ اورپولیس کو ہی فون کرڈالا۔گاڑی کے مالک کی شکایت پرپولیس فوری طورپرپہنچی جہاں گاڑی کے مالک کا کہنا تھا کہ مرغی کے اس مصروف سڑک کو پارکرنے کے باعث بہت سے لوگوں کو دشواری پیش آئی اس لیے ہم نے مرغی کو پکڑ لیا تھا جس کے بعد پولیس مرغی کو گرفتارکرکے پولیس اسٹیشن لے گئی۔پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پراپنے موقف میں کہا کہ گرفتارکی جانے والی مرغی کے مالک کی تلاش کے لیے جانوروں کی تنظیم سے رابطہ کرلیا ہے اورمالک کے نہ ملنے تک اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی اس ادارے کو سونپ دی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے مزید یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ اگرکسی کو اس مرغی کے مصروف ترین سڑک پارکرنے کی وجہ معلوم ہوتو وہ رابطہ کر کے آگاہ کریں۔