اسلام آباد: عمران خان نے عائشہ گلالئی کو غیرمناسب ٹیکسٹ بھیجنے کا الزام مسترد کر دیا ہے اور پارلیمانی کمیٹی کے ماتحت ماہرین کی موجودگی میں تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عائشہ گلالئی اور ان کے والد کے موبائل فونز کا فرانزک آڈٹ بھی کرایا جائے۔ دنیا نیوز کے پروگرام ٹونائٹ ود معید پیرازاہ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف اپنی سیاسی زندگی کے آخری سانس لے رہے ہیں۔