نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر ترچی میں پٹاخوں کی فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا، حادثے میں10 افراد ہلاک ہو گئے ۔تیز بارش اور گہرے دھویں کے باعث فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے میں مشکلات کاسامنا رہا ۔فیکٹری میں آگ لگنے کا حادثہ جمعرات کی صبح پیش آیا۔فیکٹری کے اندر کیمیکل ٹینک کے نزدیک ممکنہ چنگاری بھڑکنے سے دھماکے ہوئے اور فیکٹری کی عمارت میں آگ لگ گئی ،عمارت کے اندر 20 سے زائد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔
Tag Archives: indians
بھارتی سورما ا پنی مو ت آپ مر گئے
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی سرحدی فوج بی ایس ایف کے اہلکار کمزور دل نکلے، گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران سرحدوں پر فائرنگ اور شیلنگ سے صرف 25 ¾مختلف بیماریوں سے 316 اور دل کے دورے سے 117 فوجی مارے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنوری 2015 اور ستمبر 2016 کے درمیان کی مدت میں 774 اموات میں سے صرف 25 لڑائی کے دوران کی ہلاکتیں ہیں، گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران سرحدوں پر فائرنگ اور شیلنگ سے صرف 25 جبکہ مختلف بیماریوں سے 316 اور دل کے دورے سے 117 فوجی مارے گئے۔رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف اہلکاروں میں ایڈز اور ملیریا سے مرنے کی شرح میں کمی آئی ہے تاہم اب بھی ہر سال 200 کے لگ اہلکار سڑکوں پر اور ٹرین کے حادثات میں جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔