Tag Archives: javed Hashmi

پہلے کلثوم نواز کو مناﺅ :جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں واپسی کیلئے شرط

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک‘ آئی این پی) ذرائع کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی کو مسلم لیگ (ن) میں واپس لینے کا فیصلہ کلثوم نواز کی رضا مندی سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف میں اہم ملاقات ہوئی جس میں پارٹی امور، زیر سماعت مقدمات اور دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں مخدوم جاوید ہاشمی کی نوازشریف سے کل ممکنہ ملاقات اور پارٹی میں واپس لینے پر مشاورت بھی ہوئی۔ اس موقع پر جاوید ہاشمی سے متعلق (ن) لیگ کے دیرینہ اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کے تحفظات پر غور بھی کیا گیا۔ جاوید ہاشمی کی پارٹی میں واپسی کے حوالے سے خاندان کے تحفظات پائے جا رہے ہیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی جب پی ٹی آئی میں جا رہے تھے تو انہوں نے ہماری خواتین کا مان نہیں رکھا تھا۔ بیگم کلثوم نواز پارٹی معاملات میں دخل نہیں دیتی تھیں لیکن وہ خود جاوید ہاشمی کو منانے گئیں تھیں۔ مخدوم جاوید ہاشمی بیگم کلثوم نواز کے سامنے خواجہ سعد رفیق کے گھر سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی کو واپس لینے سے نظریاتی سیاست کا دعویٰ ختم ہو جائے گا۔ تاہم جاوید ہاشمی سے ملنے میں کوئی حرج نہیں، وہ ملنے آئیں تو ملاقات کا وقت دیا جائے گا۔ لیکن ہاشمی سے ملنے میں کوئی حرج نہیں، وہ ملنے آئیں تو ملاقات کا وقت دیا جائے گا۔ لیکن ان کی مسلم لیگ ن میں واپسی بیگم کلثوم نواز کی رضا مندی سے مشروط کر دی گئی ہے۔وزےر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی 2گھنٹے سے زائد تک ون آن ون ملاقات‘جاوید ہاشمی کی (ن) لےگ مےں شمولےت ‘ آئندہ عام انتخابات، ناراض پارٹی رہنماﺅں کو منانے، عوامی رابطہ مہم سمیت دیگر اہم ایشوز پر آئندہ کی حکمت عملی بنائی گئی جبکہ نواز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کر کے انکو سینٹ میں حلقہ بندیوں پر بل کی منظوری کےلئے چےئر مین سینٹ ، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سمیت دیگر اہم رہنماﺅں سے روابط کا بھی ٹاسک دیا ۔ذرائع کے مطابق اتوار کے روز جاتی امراءمےں ہونےوالی ملاقات کے دوران آج اسلام آباد میں ہونے والی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے گےا ہے جبکہ میڈےا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کر کے انکو سینٹ میں حلقہ بندیوں پر بل کی منظوری کےلئے چےئر مین سینٹ ، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سمیت دیگر اہم رہنماﺅں سے روابط کا بھی ٹاسک دیا ہے اور مےاں شہبا زشر ےف سے ملاقات کے دوران نوازشر ےف نے کہا کہ ہم آئےن وقانون اور جمہورےت پر ےقےن رکھتے ہےں ہم نے پہلے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ کےا اور نہ ہی آئندہ کر ےں گے عوام کی حقوق اور انکی ترقی وخوشحالی ہمارا مشن ہے جس سے ہمےں کوئی نہےں روک سکتا۔ وزیراعظم میاں نواز شریف جاوید ہاشمی کو پارٹی میں دوبارہ شمولیت کی خواہش رکھتے ہیں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں شریف فیملی کے خلاف نیب کیسز اور پنجاب میں ن لیگی ایم پی اے اور دیگر افراد کی دھرنے مظاہرین کی حمایت اور استعفیٰ دینے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

 

دوبارہ پارٹی میں شمولیت….جاوید ہاشمی کا حیران کن اعلان

اسلام آباد (اے این این) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے واضح کیا ہے کہ ان کے پاس مستقبل میں پاکستان مسلم لیگ(ن) میں دوبارہ سے  شمولیت کا آپشن موجود ہے، تاہم ابھی تک انھوں نے اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کوانٹرویو میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ‘اگرچہ ن لیگ کے ساتھ میرے اختلافات موجود ہیں، لیکن میں کل بھی مسلم لیگی تھا اور آج بھی ہوں اور میں دفن بھی لیگی پرچم میں ہوں گا، کیونکہ یہ جماعت میرے سب سے قریب ترین ہے’۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاست اسی وقت ہوسکتی ہے جب آپ کوئی نئی جماعت بنا کر سامنے آئیں، لیکن میرے پاس اتنے وسائل نہیں کہ میں خود اپنی کوئی جماعت بنا سکوں اور نہ ہی کبھی اکیلے سیاست کرنے کا سوچا ہے۔ان کا کہنا تھا ‘میں پاکستان تحریک انصاف میں بھی اس لیے آیا تھا کہ اسے مستحکم بنا سکوں، مگر وہ لوگ پارلیمانی سیاست کرنا نہیں جانتے’۔مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں شمولیت سے قبل ان کے فوج کے ساتھ رابطوں کا معلوم نہیں تھا، لیکن جیسے ہی پارٹی میں آیا تو غلطی کا احساس ہوا، لہذا انہیں سمجھانے کی کوشش کی، مگر ناکامی پر پارٹی کو چھوڑنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔انھوں نے کہا کہ ہمیں پارلیمانی سیاست کو مستحکم کرنا ہے، کیونکہ یہی وہ نظام ہے جس سے اس ملک کے غریب عوام کی حالت میں بہتری ہوسکتی ہے اور اس کے سوا اور کوئی ایسا نظام نہیں جس سے عام آدمی کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر یہ پارلیمانی نظام نہ ہوتا تو شاید وہ ایک علاقے کے کونسلر تک نہیں بن سکتے تھے، انھیں آج تک اس نظام کی بدولت ہی عزت ملی۔مستقبل میں فوج کی سیاسی معاملات میں ممکنہ مداخلت سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوج کی مداخلت کا راستہ صرف سول قیادت کی شفافیت سے روکا جاسکتا ہے۔جاوید ہاشمی نے واضح کیا کہ اگر کرپشن کی شرح اسی طرح بڑھتی رہے گی اور ادارے اپنا کام نہیں کریں گے تو ممکن ہے فوج کو مداخلت کرنا پڑے۔انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف، آصف علی زرداری اور عمران خان سمیت سول اور عسکری سطح پر بھی ہر ایک کا احتساب ہونا چاہیئے تاکہ نظام کو مضبوط بنایا جاسکے۔

پی ایس ایل فائنل لاہور میں جاوید ہاشمی نے بھی اعلان کر دیا

ملتان (آئی این پی) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے پی ایس ایل کا لاہور میں منعقدہ فائنل دیکھنے کیلئے ٹکٹ خریدلیا ،جاویدہاشمی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل چکے ہیں،خبررساں ادارے آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے جاویدہاشمی نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا خوش آئند ہے ،اس سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے مزید کھلیں گے،جاوید ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ خرید لیا ہے وہ کرکٹ میچ کا فائنل دیکھنے لاہور جائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوں گی،پاکستان امن کا گہوار ا ملک ہے۔

نوے روز کا مارشل لاء….تحریک انصاف کی فتح….اہم سیاسی رہنما کے انکشاف سے ہلچل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنے کے وقت کے چیف جسٹس سے ڈیل کی تھی کہ ملک میں جوڈیشل مارشل لا لگا کر انتخابات میں تحریک انصاف کو جتوایا جائے گا۔ جاوید ہاشمی نے  سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل مارشل لا90روز کے لیے لگایا جانا تھا، اس دوران الیکشن کرائے جانے تھے جن میں تحریک انصاف کو فتح دلوائی جانی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈیل عمران خان نے کی تھی جس کا انکشاف انہوں نے میرے سامنے اکیلے بیٹھ کر کیا تھا۔عمران خان کو ان کے سامنے بٹھا کر اس بات کی ان سے تصدیق کرائی جائے۔