Tag Archives: kalsom

کلثوم کی بیماری ۔۔اللہ خیز کرے ، ڈاکٹر ز نے پھر سر جوڑ لئے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) کلثوم نواز کے علاج کرنےوالےڈاکٹرزنےدعوی کیاہے کہ ان کی بیماری سیریس اسٹیج پرہے۔ رپورٹ کےمطابق ڈاکٹرز نے بتایاہےکہ ان کی بیماری سیریس اسٹیج پرہے۔ کینسرکامرض جسم کےدیگرحصوں سے پھیل کرگردن تک پہنچ چکاہے۔ ڈاکٹرزتاحال بیماری پھیلنےکی وجوہات پرتحقیق کررہے ہیں۔ لندن میں کلثوم نوازکی ہرتین ہفتے بعد کیموتھراپی ہوگی جو پانچ ماہ جاری رہے گی۔ واضح رہےکہ کلثوم نواز میں کینسرکی تشخص تقریبا2ماہ قبل ہوئی تھی اور ان کی لندن میں 3 سرجریاں ہوچکی ہیں۔

 

رستم زماں کی نواسی بارے وہ باتیں جو آپ نہیں جانتے

لاہور (خصوصی رپورٹ) این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کا آبائی علاقہ مصری شاہ ہے۔ بیگم کلثوم 1950ءمیں حافظ بٹ گھر پیدا ہوئیں اور وہ مشہور زمانہ گاما پہلوان کی نواسی ہیں۔ انہوں نے انٹرمیڈیٹ اسلامیہ کالج‘ گریجوایشن ایف سی کالج لاہور اور شادی کے بعد ماسٹر پنجاب یونیورسٹی سے کیا۔ بیگم کلثوم نواز جنرل (ر) پرویز مشرف کے اقتدار پر قبضہ کے بعد وہ چٹان کی طرح ان کے سامنے ڈٹی رہیں۔ میاں برادران کی جیل کے دنوں میں انہوں نے ن لیگ کی بھاگ ڈور سنبھالی۔ 12 اکتوبر 1999ءسے 10 اکتوبر 2002ءتک وہ ن لیگ کی سربراہ بھی رہیں۔