سمندر پر آنا مگر بھولے سے بھی نہانے نہ جانا۔ گرمی کے موسم میں سمندر بپھر گیا۔ مختلف مقامات پر شہریوں کے ڈوبنے کے پے در پے واقعات پر سندھ سرکار نے ایکشن لے لیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے چھ ماہ کے لئے سمندر میں نہانے پر پابندی لگا دی۔ پہلی بار طویل مدت کے لئے لگائی گئی پابندی پر فوری اطلاق ہو گا۔ منچلے سمندر میں کودنے سے پہلے سوچ لیں۔ لہروں سے چھیڑ چھاڑ حوالات کی ہوا کھلا سکتی ہے۔ عید الفطر، عید قرباں، یوم آزادی پر بھی شہری پابندی کے باعث سمندر میں نہیں نہا سکیں گے۔
Tag Archives: karachi sea port
ملکی تاریخ میں پہلی بار کراچی بندر گاہ پر ایسا کام ہو گیا جو نہیں ہو نا چاہیئے تھا
کراچی (نیٹ نیوز) کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے بعد جہاں تجارتی خسارہ عروج پر جا پہنچا ہے وہاں ملک دنیابھر میں بدنامی کا باعث بھی بن رہا ہے۔ ٹرانسپورٹر کراچی میں مخصوص علاقوں سے گزرنے کا راستہ مانگ رہے ہیں لیکن حکومت بھی اپنی ضد پر قائم ہے۔ اس کشمکش میں کئی روز سے جاری ہڑتال کے باعث پورٹ کراچی کنٹینرز سے بھر گیا ہے اور اس میں مزید مال اتارنے کی گنجائش نہیں رہی۔ نوبت یہاں تک آ گئی ہے کہ پاکستانی حکام نے دنیا بھر سے درخواست کی ہے کہ وہ بحری جہازوں کو کراچی آنے سے روکیں کیونکہ بندرگاہ میںہڑتال کے باعث پہلے سے پڑے ہوئے کنٹینرز نہیں اٹھائے گئے اور مزید رکھنے کی جگہ نہیں ہے۔ دنیاکی تاریخ گواہ ہے کہ ابھی کوئی ملک بندرگاہ کو بند نہیں کرتا ماسوائے جنگ میں مگر افسوس آج ہمارے ملک میں وہ کچھ ہو رہا ہے جوکبھی ہوا نہیں، یعنی حالت جنگ میں نہ ہونے کے باوجود بھی بندرگاہ کو بند کردیا گیا ہے۔