ممبئی(خصوصی رپورٹ) بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ شادی سے کیریئر متاثر ہونے کاخدشہ ہوتا ہے ،اس سے دور رہنا چاہتی ہوں،عوام نے جتنی مجھے عزت و شہرت بخشی اس پر ان کی مشکور ہوں،ابھی تو کیریئر کی شروعات ہیں اور میری منزل بہت دور ہے جہاں تک پہنچنے کیلئے تھوڑا مزید وقت لگے گا ۔ بھارتی خبررساں ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں اس لئے آئی کہ شہرت کی بلندیوں کو چھو جاﺅں اور عوام نے جتنا میرا کام پسند کیا میں اس پر ان کی مشکور ہوں تاہم مزید شہرت حاصل کرنا چاہتی ہوں کیونکہ ابھی تو میرا کیریئر شروع ہوا ہے اور میری منزل بہت دور ہے جسے حاصل کرنے کیلئے مزید کچھ وقت درکار ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شادی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ شادی کے بعد ایک نئی زندگی شروع ہو جاتی ہے جس کے بعد کیریئر متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے ۔
Tag Archives: katrina-kaif
کترینہ صبح سویرے کیسی دکھتی ہیں؟؟ مداح حیران
ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر صبح سویرے اٹھنے کے بعد کی تصویر شئیر کی جس کو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔بالی وڈ اسٹار کترینہ کیف نے کچھ ہی دنوں قبل سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر انٹری دی اور صرف ایک دن میں انہیں فالو کرنے والے مداحوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی، انسٹاگرام پر کترینہ نے اب تک 4 سے 5 تصاویر ہی شئیر کی ہیں جس کو لاکھوں لوگوں نے پسند کیا ہے لیکن گزشتہ روز شئیر کی جانے والی تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا۔کترینہ کیف نے انسٹاگرم پر تصویر شئیر کی ہے جس میں ان کے بال بکھرے ہوئے ہیں اور اداکارہ انتہائی عجیب و غریب نظر آرہی ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ شاید کترینہ نے کئی دنوں سے میک اپ نہیں کروایا جس کے باعث ان کی ایسی حالت ہوگئی ہے۔
کترینہ نے تصویر میں لکھا ہے کہ یہ میری صبح ہے اور میں سویرے سویرے ایسی ہی دکھتی ہوں، اداکارہ کی اس تصویرکو لاکھوں لوگوں نے پسند تو کیا لیکن مداحوں کی جانب سے بھی یہی کہا جارہا ہے کہ شاید کترینہ میک اپ کرانا بھول گئی ہیں۔
کترینہ اداکاری کے ساتھ ساتھ یہ کام بھی کریں گی ….حیران کن انکشاف
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف پروڈکشن ہاﺅس بنائیں گی‘ پہلی ہیروئن بہن ازابیل ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے کئی فلمی ستاروں نے فلموں میں جہاں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا نے کے بعد پروڈکشن کی جانب قدم بڑھائے وہیں کترینہ کیف بھی پروڈیوسر بننے کے لئے پر تولنے لگی ہیں۔ کترینہ نے بھی پروڈکشن ہاوس بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنی نگرانی میں تیار کردہ فلم میں وہ ازابیل کیف کو متعارف کرائیں گی۔کترینہ فلموں کی شوٹنگ کے دوران اداکاری کے ساتھ پروڈکشن پر بھی خاصی نگاہ رکھتی ہیں اور اس حوالے سے ان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کچھ بھی فائنل نہیں ہوا تاہم میں فلم ضرور پروڈیوس کروں گی۔
کترینہ نے ڈائریکٹر کا سر مونڈھ ڈالا…. ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل …. اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی
نئی دہلی (ویب ڈیسک)عشق اور فلموں میں ناکامی کے بعد بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف حجام بن گئیں اور فلم ڈائریکٹر انوراگ باسو کا سر مونڈھ ڈالا۔گزشتہ روز ایک دلچسپ ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں کترینہ کیف شرارتی انداز میں انوراگ باسو کا سر مونڈھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔انوراگ باسو کسی جرم میں پکڑے نہیں گئے بلکہ ان کی نئی آنے والی فلم ‘جگا جاسوس کےسیٹ پر ایک شرارت سی کی گئی جس میں کترینہ کیف اپنے نٹ کھٹ اور شرارتی انداز میں حجام بن گئیں اور فلم ڈائریکٹر کا سر مونڈھ ڈالا۔یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔واضح رہے اس فلم میں کترینہ کیف رنبیر کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوتی نظر آئیں گی۔
جنسی نشانہ بننے والی عورتوں کو مشورہ…. قانونی خاوند بھی پریشان
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ حسینہ کترینہ کیف شوہروں کی جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی بیویوں کی مدد کا علم لہراتی ہوئی میدان میں اتر آئی ہیں اور خواتین سے اپیل کر دی ہے کہ زبردستی ازدواجی تعلق استوار کرنے والے خاوند کو سب کے سامنے بے نقاب کریں۔ کترینہ کیف نے WeUnite کے نام سے منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیوی کی رضامندی کے بغیر ازدواجی تعلق استوار کرنا جرم ہے اور اسے عصمت دری شمار کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو اپنے حقوق کا علم ہونا چاہیے اور اس کے لئے آواز بھی اٹھانی چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت میں خواتین کی عصمت دری کے واقعات غیر معمولی حد تک بڑھ چکے ہیں۔ کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ ان جرائم میں عصمت دری کا وہ جرم بھی شامل ہے جو خاوند اپنی بیویوں کے خلاف کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ پڑھی لکھی خواتین بھی معاشرتی دباو¿ کے تحت ازدواجی عصمت دری پر خاموش رہتی ہیں۔
کترینہ کیف فلم”ٹائیگر ابھی زندہ ہے “میں ولن کے روپ میں نظر آئیں گی
ممبئی (شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف فلم”ٹائیگر ابھی زندہ ہے “میں ولن کے روپ میں نظر آئیں گی۔بالی وڈ کی ذرائع کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف فلم”ایک تھا ٹائیگر“کے سیکوئیل”ٹائیگر ابھی زندہ ہے “ہے میں پہلی مرتبہ منفی کردار ادا کر تی نظر آئیں گی۔مذکورہ فلم آدیتیہ چوپڑا کی ہے جس کو علی عباس ظفر ڈائریکٹ کر رہے ہیں ¾ علی عباس ظفر کے مطابق اس فلم میں سلمان خان اور کترینہ دونوں کا کردار یکسر مختلف ہے،اس میں دونوں پریمی ہونے کے بجائے ایک دوسرے کے خون خوار دشمن کے روپ میں نظر آئیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس فلم کے کردار پچھلی فلم کے کرداروں کا ہی تسلسل ہیں البتہ کہانی بالکل نئی ہے۔