Tag Archives: lahore air port

لاہور ائیر پورٹ پر میا ں بیوی سے 6کروڑ کی ایسی چیز بر آمد ہوگئی کہ سب حیران رہ گئے

لاہور (کرائم رپورٹر) علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی سے چھ کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی جبکہ شیراکوٹ سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد گرفتار۔ بتایا گیا ہے کہ آج صبح علامہ اقبال ایئرپورٹ سے جدہ جانے والے مسافر انور اور اس کی اہلیہ کے سامان کی چیکنگ کی گئی تو بیگ کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد ہوئی۔ دونوں میاں بیوی لاہور سے جدہ جانے کے لئے روانہ ہورہے تھے کہ گرفتار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت عالمی منڈی میں چھ کروڑ بتائی جاتی ہے۔ دونوں میاں بیوی کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ شیراکوٹ کے علاقہ بند روڈ کچی آبادیوں میں رات گئے پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران پولیس نے کرائے داروں‘ ہوٹلوں اور سراﺅں میں ٹھہرنے والے افراد کے کوائف چیک کئے۔ پولیس نے دوران چیکنگ نامکمل کوائف اور کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نہ رکھنے والے 20 افراد کو حراست میں لے لیا۔