لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرتجزیہ کار نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز چنددنوں میں لندن روانہ ہورہی ہیں، اس سے قبل انکی والدہ جو حلقہ این اے120 میں امیدوار ہیں وہ لندن جاچکی ہیں، تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ایک ایسے مرحلہ پر جب نیب میں نواز شریف فیملی کو طلب کیا جارہا ہے، مریم نواز کا لندن روانہ ہونا معنی خیز ہے۔
