Tag Archives: mawra

ماورا ‘علامہ اقبال کی شاعری پڑھنے میں مصروف‘ ٹویٹر پر انکشاف

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ ماورا حسین ان دنوں شاعر مشرق علامہ اقبال کی شاعری کا مطالعہ کررہی ہیں جس کا انکشاف انہوں نے اپنے ٹوئٹراکاﺅنٹ پر کیا۔اس بارے میں ماورا حسین کا کہنا ہے علامہ اقبال کی شاعری پڑھتے ہوئے میں اپنی اردوکی ٹیچرکو بہت مس کررہی ہوں کیونکہ انہوں نے ہمیشہ مجھے اس بارے میں راہنمائی دی ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بالی وڈ میں پہلی فلم کے بعد ماورا حسین کاکہنا تھا کہ وہ وہاں مزیدکام کررہی ہیں لیکن حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام پر پابندی بارے ماورا حسین نے مکمل خاموشی اختیار کی ہے ۔اس بارے میں نہ تو انہوں نے تاحال کچھ میڈیا کو بتایا ہے اور نہ ہی سوشل میڈیا پر کوئی بات کی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ماورا حسین کو بالی وڈ کی فلم”not a prostitue“ کی کاسٹ سے الگ کردیا گیا ہے کیونکہ ان حالات میں کوئی بھی ڈائریکٹر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا رسک نہیں لے سکتا۔