کراچی (ویب ڈیسک) متحدہ کے میئر سٹی وسیم اختر نے شہر قائد میں انقلابی تبدیلیوں کا عندیہ اور دعویٰ بھی کردیا۔ صفائی مہم شروع کردی۔ خود بھی جھاڑو لگایا۔ انہوں نے کہا ہے کہ 100 دنوں میں کراچی کے نقشے میں مکمل تبدیلی آجائیگی اور شہریوں کو بدلا ہوا شہر ملے گا۔