Tag Archives: merriage

شادی سے قبل یہ ٹیسٹ ضرو ر کروائیں….ورنہ 50ہزار جرمانہ

لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے صوبے میں تھیلیسیما کے مرض کو کنٹرول کرنے کیلئے قانون ساز ی کا عمل مکمل کر لیا ہے اس مقصد کے لیے پنجاب تھیلیسمیا پریونشن ایکٹ 2016تیار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق صوبے میں شادی سے پہلے تھیلیسمیا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سزائیں بھی تجویز کی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں تقریباََ ایک کروڑ افراد تھیلیسمیا کیرئیر ہیں جن میں سے نصف کا تعلق پنجاب سے ہے اور ہر سال تقریباََ 6ہزار بچوں میں یہ مریض رونما ہو تا ہے ۔اس مرض میں بچے 20سال تک زندہ رہتے ہیں حکومت نے اب تھیلیسمیا کے مرض کے پھیلاﺅ کو کم کرنے کیلئے قانون سازی کا عمل مکمل کر لیا ہے ۔