ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق چمپیئن کپتان مہندراسنگھ دھونی ٹیم کی قیادت سے دست بردار تو ہوچکے ہیں لیکن ان کے مداحوں کے جنون میں کسی صورت کمی نہیں آئی۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے دورے پر موجود انگلینڈ ٹیم کے خلاف اپنی اے ٹیم کی قیادت کرنے والے دھونی کے ساتھ اس وقت دلچسپ واقعہ پیش آیا جب وہ ممبئی میں ہرڈک پانڈیا کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تو ایک مداح میدان میں داخل ہوئے اور ان کو چھونا چاہا۔گراو¿نڈ انتظامیہ اور سکیورٹی نے جنونی مداح کو قابو کرنے کی کوشش کی لیکن وہ دھونی کے پاو¿ں چھونے میں کامیاب ہوا جبکہ دھونی نے اس کے ساتھ ہاتھ ملانے کی کوشش کی جو پوری ہوئی۔دھونی نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل ہی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ انھیں شاندار انداز میں کپتانی سے الوداع کہنے کے لیے وارم اپ میچ میں قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔انگلینڈ نے سیم بلنگز کی 93 رنز کی اننگز کی بدولت اسٹار کھلاڑیوں سے سجی انڈیااے ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔واضح رہے کہ میچ میں ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 304 رنز بنائے تھے۔انڈیا اے کی جانب سے امباتی رائیدو نے سنچری بنائی جبکہ طویل عرصے بعد ٹیم میں واپس آنے والے یووراج سنگھ نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے اور شیکھر دھون نے 63 رنز بنائے۔کپتان دھونی نے حسب روایت پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے آو¿ٹ ہوئے بغیر 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا جس میں سیم بلنگز کا سب سے زیادہ حصہ تھا جنھوں نے 93 رنز بنائے جبکہ جیسن روئے نے 62، جوز بٹلر نے 46 ، ڈاو¿سن نے 41 اور الیکس ہیلز نے 40 رنز بنائے۔ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز 15 جنوری کو ہوگا۔
Tag Archives: ms-dhoni
”ایم ایس دھونی “ پر پابندی عائد
نئی دہلی(شوبزڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان میں بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم ایم ایس دھونی دی انٹولڈ اسٹوری کو نمائش کیلئے پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اب پاک بھارت حالات کے پیشِ نظر کمپنی نے انکار کردیا ہے۔کہا جارہا ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی ڈسٹربوٹر اس فلم کو ریلیز کرنے کے لئے تیار نہیں، جس کی باعث فلم کو اب تک کوئی ڈسٹریبیوٹر نہیں مل سکا ہے۔پاکستانی ڈسٹری بیوٹرز نے کشیدگی، فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کی اور کام نہ دیئے کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی ڈسٹری بیوٹرز نے بھارتی کرکٹر کی زندگی پر بننے والی فلم ’ایم ایس دھونی‘ ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ میں تمام بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کیلئے درخواست دائر کی ہوئی ہے۔یاد رہے کہ دھونی کی زندگی پر مبنی فلم ایم ایس دھونی دی انٹولڈ اسٹوری 30 ستمبر کو ریلیز ہورہی ہے، فلم میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت دھونی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔