لاہور (خصوصی رپورٹ) مختلف مذہبی تنظیموں نے آج جمعہ کو بطور یوم تحفظ ختم نبوت مناتے ہوئے مظاہرے ریلیاں نکالنے کا اعلان کیاہے۔ علامہ محمد ممتاز اعوان،مولانا زبیر احمد ظہیر،پیر ولی اللہ شاہ بخاری،حافظ حسین احمد، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، مولانا عزیز الرحمن، مولانا امیر حمزہ، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر،مفتی عاشق حسین، مولانا عزیز الرحمن،حنیف حقانی،علامہ ساجد نقوی، اصغر عارف چشتی،مولانا الیاس چنیوٹی، عبدالرﺅف فاروقی، نعیم بادشاہ مصطفائی، اشرف عاصمی،مولانا محمد زبیر ورک نے مشترکہ بیان میںقومی اسمبلی کی طرف سے ختم نبوت کا حلف نامہ دوبارہ شامل کرنے کا ترمیمی بل پاس کرنیکا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ ختم نبوت کے متعلق حلف میں ترمیم کرنے والوں کی شرعی سزا پھانسی بھی ہوسکتی ہے۔ وزیر قانو ن مستعفی ہو ں، قانون میں ترمیم غلطی سے نہیں بلکہ جان بوجھ کر کی گئی ہے۔سنی تحریک علما ءبورڈنے الیکشن بل میں ختم نبوت کے حلف نامے کو بحال کرنے کے حکومتی اقدام کو ناکافی قراردیتے ہوئے اپنے اعلامیے میں کہاہے کہ محض پراناحلف نامہ بحال کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگابلکہ یہ ناپاک سازش کرنیوالے تمام عناصرکو قانون کے کٹہرے میں لاناہوگا۔علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ پاک فوج نے ختم نبوت پر واضح مو¿قف کا اظہار کر کے قوم کے دل جیت لئے ہیں۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، جامعہ اشرفیہ لاہور، نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئر مین یعقوب شیخ نے کہا کہ ذمہ داروں کی رکنیت معطل کی جائے ۔ جمعیت علما اسلام ضلع لاہور نے قوانین کی بحالی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ دریں اثنا تحریک ختم نبوت‘ انجمن طلباءاسلام‘ سنی تحریک‘ لبیک یا رسول اللہ‘ جماعت اہلسنت‘ جمعیت العلمائے اسلام‘ جمعیت العلمائے پاکستان‘ جماعت اسلامی‘ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ‘ تحریک اویسیہ پاکستان کے رہنماﺅں سراج الحق‘ اویس نورانی‘ پیر سید عرفان احمد شاہ المعروف نانگامست‘ ساجد نقوی‘ شاداب قادری‘ مولانا اکرم رضوی‘ پیر منور شاہ جماعتی‘ ممتاز مشائخ عظام سید مریدحسین شاہ‘ ملنگ شاہ‘ سید شاہ محمد‘ پیر شمس الحق‘ انور شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے)آج جمعةالمبارک کے موقع پر اسلام آباد ، راولپنڈی میں علماءنے ناموس رسالت کا خانہ ختم کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کرنے کیلئے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ آج نماز جمعہ کے بعد اسلام آباد راولپنڈی کی مساجد کے باہر حکومت کے خلاف ناموس رسالت بل میں ترمیم کے معاملے پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا جس کا مقصد بل میں ترمیم کرنے والوں کو منظر عام پر لانا ہیں۔
لاہور‘ (خصوصی رپورٹ) حلف نامے میں ترمیم کے خلاف جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام گڑھی شاہو سے کوئین میری کالج تک ”شان ختم نبوت ریلی“ نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ڈاکٹر راغب حسین نعیمی‘ شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی‘ مفتی انورالقادری‘ علامہ غلام نصیرالدین چشتی نے کی جبکہ مولانا محبوب احمد‘ مفتی محمد ہاشم رضوی‘ مولانا کلیم فاروقی‘ مفتی محمد عمران حنفی‘ ڈاکٹر محمد سلیمان قادری‘ مفتی غلام مرتضیٰ نقشبندی‘ مفتی محمد عارف حسین‘ مفتی محمد مدنی‘ مولانا محب الرسول سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ‘ مفتیان‘ طلباءاور نعیمین ایسوسی ایشن کے عہدیداران‘ بزم نعیمہ کے ذمہ داران سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ حلف نامے میں تبدیلی کرنے والوں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ 2002ءکے صدارتی آرڈیننس میں موجود دفعہ 7بی اور سی کو نئے بل کا حصہ لازماً بنایا جائے۔ ہماری زندگیاں دین حنیف کیلئے وقف ہیں‘ جان‘ مال اور اولاد کی قربانیاں دے کر اسلامی اقدار کا تحفظ کریں گے۔ جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام آج جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔ ا
شان ختم نبوت ریلی

















