Tag Archives: nargis-fakhri

معروف اداکارہ نرگس فخری دراصل کتنے برس کی ہیں ؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

ممبئی(ویب ڈیسک )فلم انڈسٹری کے ستاروں کو جبکہ خصوصی طور پر اداکاراوں کو دیکھ کر ان کی عمر کا اندازہ لگانا انتہائی مشکل ہے کیونکہ وہ ہردم فریش اور سمارٹ نظرآتی ہیں تاہم ایسی ہی ایک ہیروئن نرگس فخری ہیں جن کی عمر کو لے کر ہرکوئی حیران پریشان ہے اور کوئی یقین کرنے کیلئے تیار ہی نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق کرینہ کپور کچھ عرصہ قبل ماں بنی اور ان کے گھر تیمور پیدا ہوا جس پر انہوں نے انتہائی کم وقت میں اپنے آپ کو واپس پہلے جیسا بنا لیا اور کوئی کہہ ہی نہیں سکتا کہ یہ ماں بن چکی ہیں اور اگر فلم انڈسٹری میں تبدیلی کی بات کی جائے تو عامر خان سے آگے کوئی بھی نہیں ہے جس کا اندازہ ان کی فلم ’ دنگل ‘ سے لگایا جاسکتاہے جس میں انہوں نے اپنا وزن انتہائی حیران کن سطح تک بڑھایا اور پھر اسے چند ہی مہینوں میں کم کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ۔

نرگس فخری شادی کر رہی ہیں۔۔ کس سے ؟؟؟

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارادے چوپڑا اورنرگس فخری کی شادی کے چرچے ایک بار پھر زبان زد عام ہیں تاہم نرگس فخری نے سختی سے ان خبروں کی تردید کی ہے۔بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اورادے چوپڑا نے طویل عرصے تک رہنے والی قربتوں کے بعد تقریباً ایک سال پہلے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیارکرلی تھی تاہم دونوں کے درمیان فاصلے ایک بار پھر کم ہورہے ہیں، دونوں کو نیویارک میں ایک ساتھ نہ صرف دیکھا گیا بلکہ ان کی ایک ریزورٹ میں ملاقات بھی ہوئی ہے، صرف یہی نہیں ہفتہ کو ممبئی ائیرپورٹ پر بھی دونوں ساتھ ہی نظرآئے لیکن نرگس فخری نے میڈیا کو دیکھ کر اپنا منہ اسکارف سے ڈھک لیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان بڑھتی قربتیں شاید اس بات کا اشارہ ہیں کہ ادے اورنرگس بہت جلد شادی کرنے والے ہیں جب کہ ایک انٹرویو میں بھی نرگس کہہ چکی ہیں کہ ادے وہ شخص ہے جو ہمیشہ میری زندگی کا حصہ رہے گا اور پوری دنیا میں ا?ج تک جتنے افراد سے ملی ہوں ان میں صرف اودے ہی انتہائی زبردست انسان ہے۔اپنی شادی کی خبروں پر نرگس فخری خاموش نہ رہ سکیں اور سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹرپر فوراً سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو من گھڑت خبریں بنانے میں زیادہ دلچسپی ہےاوراب میری شادی کی افواہ کس نے اڑائی۔ مجھے لگتا ہے کہ ا?پ لوگ میری شادی کے لیے مرے جارہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کسی سے شادی کرلوں۔

اب نرگس فخری کی ادے چوپڑا سے شادی کی خبروں میں کتنی صداقت ہے یہ تو ادے اورنرگس ہی جانتے ہیں لیکن جہاں تک نرگس فخری کی جانب سے تردید کا سوال ہے تو تردید اسی خبر کی ہوتی ہے جس میں کوئی صداقت ہو۔

آزاد ہوں ، شادی صرف ایک لیبل ہے اور کچھ نہیں

ممبئی(شوبز ڈسک) اداکارہ نرگس فخری جو اداکار اودے چوپڑا کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے بہت زیادہ خبروں میں رہ چکی ہیں، یہاں تک کہ ان کی اودے سے جلد شادی کی خبریں بھی آئیں، اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی سنگل اور غیر شادی شدہ ہوں، اسی میں خوش ہوں اور پوری طرح سے اپنے کام میں مصروف ہوں۔مستقبل قریب میں بھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ویسے بھی آج کل بالی وڈ میں زیادہ تر شادیاں ٹوٹ رہی ہیں۔ میری نظر میں شادی صرف ایک لیبل ہے اور کچھ نہیں ۔میں آزاد ہوں اور پڑھی لکھی ہوں، میں خود کما سکتی ہوں، خود ماں کا خیال رکھ سکتی ہوں اور جب تک میں سنگل ہوں، بغیر کسی کی اجازت کے میں کچھ بھی کر سکتی ہوں۔سنگل رہنے کا یہ ایک اچھا پہلو ہے۔