دوشنبے(ویب ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی بھڑک نہیں ماری لیکن جے آئی ٹی کا معاملہ حل ہوجائے پھر دھرنا پارٹی سے بھی نمٹ لیں گے۔دوشبنے سے وطن واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دورہ تاجکستان کامیاب رہا، افغان صدر نے تجارتی راہداری کے لیے بھارت کو راستہ دینے کی تجویز دی جس پر ہم نے کہا پہلے پاکستان، تاجکستان اور افغانستان اپنے معاملات بہتربنالیں، بھارت سے متعلق معاملہ بعد میں دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اورکچھ ہی دنوں میں 100 سےزائد کشمیری شہید کردیئے گئے، ایسے حالات میں بھارت سے کاروبار کی بات کیسے ہوسکتی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان کےالزام کا جواب دیا کہ ہماری طرف سے کوئی مداخلت نہیں ہورہی جب کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے پاک بھارت تعلقات خراب ہوئے لہذا بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند اور مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف آنا چاہیے۔ فریش مینڈیٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھڑک نہیں ماری لیکن جے آئی ٹی کا معاملہ حل ہوجائے پھر دھرنا پارٹی سے بھی نمٹ لیں گے، یہ ہر سازش میں شریک رہے اور سازشیں کرتے رہے اور 2014 میں ان کے دھرنوں کو دیکھ لیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس نے ایٹمی دھماکے کا بٹن دبایا اسی کا احتساب ہورہا ہے وہ بھی جعلی، ہم خود جے آئی ٹی کے عمل سے گزرنا چاہتے ہیں اور حالات کا تقاضا بھی یہی ہے،سپریم کورٹ کے کسی بھی قسم کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں جب کہ جمہوریت کو مجھ سے کوئی خطرہ نہیں۔
Tag Archives: nawaz bilawal and imran
قصہ مختصر،الیکشن 2018معرکہ کون سی جماعت جیتے گی ؟
اسلام آباد (ویب ڈیسک) غیر ملکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ الیکشن 2018 میں مسلم لیگ (ن )ایک بار پھر کامیاب ہو جائیگی ۔ معاشی پالیسیوں کے تسلسل کے باعث ترقی کی شرح 5 فیصد سے زائد رہے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق غیرملکی جریدے اکنامک انٹیلی جنس یونٹ نے پاکستان پر اپنی تازہ رپورٹ جاری کردی ہے رپورٹ میں کہا گیا کہ الیکشن 2018 میں مسلم لیگ ن ایک بار پھر اقدار سنبھالنے میں کامیاب ہوجائیگی ۔ الیکشن میں کامیابی کے بعد موجودہ حکومت انفرا اسٹرکچر اور توانائی کے منصوبوں پر کامجاری رکھے گی جس سے معاشی ترقی کا تسلسل برقرار رہے گا اور آئندہ برسوں میں بھی معاشی ترقی کی شرح 5 فیصد سے زائد رہنے کا امکان ہے ۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے اور روپے کی قدر گھٹنے سے اشیاءخوردو نوش اور پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ ہے اور آئندہ برس مہنگائی کی شرح 4 اعشاریہ 8 رہے گی۔اکنامک انٹیلی جنس یونٹ کے مطابق اپوزیشن کی مخالفت کے باعث نجکاری کا عمل آنے والے برسوں میں بھی سست روی کا شکار رہے گا جبکہ چین پاکستان کی معاشی معاونت جاری رکھے گا اور پاکستان کی آبادی غیر ملکی سرمایہ کاروں کواپنی جانب راغب کرے گی۔