اسلام آباد(ویب ڈیسک)چینی سفارت خانے نے سی پیک کے تحت 40 ارب ڈالر قرض چین کو واپس کرنے کی رپورٹس بے بنیاد قرار دے دیں۔چینی سفارت خانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی پیک چین اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون کا ایک اہم منصوبہ ہے اور سی پیک کے تمام منصوبے دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق رائے کی بنیاد پر ہیں۔ سفارتخانے کے بیان میں کہاگیا کہ سی پیک کے تحت 22 قلیل المدتی منصوبے مکمل ہو چکے یا زیر تعمیر ہیں اور ان منصوبوں کی لاگت 18.9 ارب ڈالر ہے جو کہ انفراسٹرکچر کی تعمیر اورتوانائی سے متعلق ہیں۔چینی سفارت خانہ نے بتایا کہ انفراسٹرکچر کے منصوبوں کیلئے پاکستان کو 5.874 ارب ڈالر رعایتی قرضہ دیا گیا اور حکومت پاکستان اس قرض کی واپسی 2021 سے شروع کریگی۔چینی سفارت خانے کے مطابق چینی کمپنیوں اور شراکت داروں نے توانائی کے شعبہ میں 12.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جس میں سے 9.8 ارب ڈالر کمرشل بینکوں سے تقریباً 5 فیصد شرح سود پر لیے گئے اور حکومت پاکستان نے اس قرض کی واپسی سی پیک کے تحت نہیں کرنی۔چینی سفارت خانہ کا جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ چینی حکومت نے ایکسپریس ایسٹ بے گوادر کیلئے بغیر سود قرض فراہم کیا ہے، چینی حکومت نے روزگار کے منصوبوں کیلئے گرانٹ فراہم کی ہے، پاکستان صرف 6.017 ارب ڈالر قرض واپس اور اس پر سود ادا کریگا۔چینی سفارت خانے کے مطابق وزیراعظم کے دورہ چین میں دونوں ملکوں نے سی پیک کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا اور 8 ویں جے سی سی اجلاس میں سماجی، اقتصادی جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔چینی سفارتخانے نے بتایا کہ چین سی پیک کیلئے پاکستانی عوام کی حمایت کو سراہتا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ سی پیک چین پاکستان کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے۔
Tag Archives: pak china
چین پاکستان کے دفاع میں کھل کر سامنے آگیا
بیجنگ :امریکی صدر ٹرمپ کی الزام تراشیوں کے بعد چین کھل کر پاکستان کی حمایت میں سامنے آگیا۔نئی امریکی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کی خلاف سب سے زیادہ قربانیاں پیش کیں۔پاکستان ہمیشہ دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر رہا ہے۔عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف کردار کو تسلیم کرے۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر پور طریقے سے دہشتگردی کے خلاف جنگ کر رہا ہے اور اس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں۔مزید یہ کہ خطے اور عالمی امن کے لیے امریکا اور پاکستان کے تعاون پر چین خوش ہے۔
23سال قبل لکھے گئے خط کی پیشگوئیاں پوری،چین اور اسلام آباد بارے اہم راز سے پردہ اٹھ گیا
لاہور (نیٹ نیوز)آسٹریلوی دارلحکومت کے ایک گھر کی دیوار میں 22سال قبل چھپایا گیا پیش گوئیوں سے بھرپور خط پہلی بار منظر عام پر آیا ہے تو دیکھنے والے یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے ہیں کہ یہ پیش گوئیاں حیران کن حد تک درست ثابت ہو چکی ہیں۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کارباری خاتون ساشا الیک نے بتایا ہے کہ یہ خط اس وقت برآمد ہوا جب وہ سڈنی کے علاقے روزیل کے ایک گھر کی تعمیرِ نو کروا رہی تھیں۔ خط کا آغاز کچھ یوں ہوتا ہے ہیلو! یہ خط 15 اپریل 1995 کے دن ایسٹر کے موقع پر تحریر کر رہا ہوں۔ میرا نام گریگ ولکنسن ہے اور میری عمر 49 سال ہے۔ میں آنے والے وقت کے بارے میں کچھ پیشگوئیاں کرنا چاہتا ہوں۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ چین آنے والے وقت میں سپر پاور بن جائے گا۔ آج کی سپرپاور امریکا اس کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہو گا اور اس کا مقروض بھی۔ انٹرنیٹ کا ابھی آغاز ہے لیکن آنے والے دنوں میں یہ بھی پوری دنیا میں پھیل جائے گا۔ یہ ایک ایسے دھماکے کی طرح ہو گا جو ہر ایک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ ایک وقت ایسا بھی آئے گا کہ دنیا میں ہر کوئی انٹرنیٹ استعمال کر رہا ہوگا۔ اسلام آنے والے وقت میں مزید تیزی سے پھیلے گا لیکن اس کے کچھ ماننے والے شدت پسندی کی جانب مائل ہونگے۔ ان کی وجہ سے دنیا بھر میں اسلام کے خلاف ایک جنگ کا آغاز ہوگا۔ اس جنگ میں شامل دونوں فریقین خود کو حق پر قرار دیں گے اور یہ جنگ بہت طویل ہوجائے گی۔ شاید میں وہ وقت دیکھنے کے زندہ نہیں ہوں گا۔
پاک چین شاہکار منصوبہ ….بڑے ملک کی بڑی کمپنیوں کی دلچسپی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں پولینڈ کے سفیر پیوٹر اے اوپلنسکی نے کہا ہے کہ پولینڈ کی کمپنیاں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔منگل کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں پولینڈ کے سفیر پیوٹر اے اوپلنسکی نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں ترقی کے وسیع امکانات ہیں۔سفیر نے کہاکہ پولینڈ کی کمپنیاں پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بہتر ی کیلئے کام کررہی ہیں۔