گیانا (نیوز ایجنسیاں)ویسٹ انڈیز نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار 300 پلس رنز کا کامیاب ہدف حاصل کرنے کا اعزاز پا لیا، کالی آندھی نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں 309 رنز کا ہدف حاصل کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس سے قبل کالی آندھی کو 31 مرتبہ ون ڈے میں 300 پلس رنز کا ہدف ملا اور تمام میں وہ ناکام رہی لیکن ویسٹ انڈیز نے گرین شرٹس کے خلاف پہلے ون ڈے میں 309 رنز کا ہدف حاصل کر کے ناکامیوں کی روایت توڑ دی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ون ڈے میں سب سے بڑا ہدف 2004ءمیں جنوبی افریقہ کے خلاف حاصل کیا تھا جبکہ کالی آندھی نے پروٹیز کے خلاف 298 رنز کا کامیاب ہدف حاصل کیا تھا۔
Tag Archives: pak-vs-wi
پہلا ون ڈے معرکہ ۔۔پاکستان کی بیٹنگ جاری
پروویڈینس(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیس ہولڈر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔دونوں ہی ٹیموں کو ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست انٹری کیلئے اپنی رینکنگ بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اس وقت پاکستان آٹھویں اور میزبان ٹیم نویں نمبر پر موجود ہے۔ یہ فل ٹائم ون ڈے کپتان مقرر ہونے کے بعد سرفراز احمد کی پہلی سیریز ہوگی، وہ اس سے قبل ٹوئنٹی 20 میں کامیابی سے اپنے قائدانہ کیریئر کا آغاز کرچکے، اب انھیں ایک روزہ کرکٹ میں بھی پاکستان ٹیم کو جدید کرکٹ کی ضروریات کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔
شارجہ ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل ختم، ویسٹ انڈیز 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز
شارجہ(ویب ڈیسک) شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 37 رنز درکار ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنا لیے ہیں۔ بریتھ ویٹ اور ہولڈر وکٹ پر موجود ہیں۔ بریتھ ویٹ اس وقت 95 رنز بنا چکے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں آر ایل چیز 50 جبکہ ڈورچ 47 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 281 رنز بنا کر پویلین کوٹ گئی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے بشو کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آخری ون ڈے معرکہ کالی آندھی کیخلاف بیٹنگ جاری….
ابوظبی(ویب ڈیسک) تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے جب کہ قومی ٹیم کالی آندھی کو وائٹ واش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ابو ظہبی میں کھیلے جارہے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اظہر علی اور شرجیل خان نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔میچ سے قبل اظہر علی کا کہنا تھا کہ پچ بیٹگ کے لیے سازگار ہے، اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے جب کہ ہم اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں لہذا جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔ دونوں ٹیم میں ایک ایک تبدیلی کی گئی، قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر والدہ کی علالت کے سبب وطن واپس آگئے ہیں ان کی جگہ سہیل خان کو شامل کیا گیا ہے جب کہ ویسٹ انڈیز نے کارلوس کی جگہ شیلس کو موقع دیا ہے۔بابر اعظم کی جارحانہ بیٹنگ بڑا ریکارڈ نام کر لیا ۔