Tag Archives: pakistan navy

پاکستان میری ٹائم ایجنسی کا تیسرا بحری پیٹرولنگ جہاز ’کراچی میں لنگر انداز

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان میری ٹائم ایجنسی کا تیسرا بحری پیٹرولنگ جہاز ’دشت‘ کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔پاکستان میری ٹائم ایجنسی کا چین میں تیارکیا گیا تیسرا بحری پیٹرول شپ ’دشت‘ کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ کراچی پہنچنے پر میری ٹائم سیکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل ریئرایڈمرل جمیل اخترنے بحری جہاز اور عملے کا استقبال کیا۔ترجمان میری ٹائم کے مطابق ان بحری جہازوں کے ذریعے سمندرمیں منشیات اور انسانی اسملنگ سمیت دیگر آبی جرائم کی روک تھام کی جائے گی، اس کے علاوہ بحری جہاز پاک چین اقتتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹی میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔

پاک بحریہ کثیر الملکی ٹاسک فورس ….بڑا فیصلہ منظر عام پر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک بحریہ نے کثیر الملکی ٹاسک فورس 151 کی کمانڈ آٹھویں مرتبہ مکمل کرلی‘ کموڈور محمد شعیب نے کمانڈ جاپانی بحریہ کے ریئرایڈمرل کے حوالے کردی۔ جمعہ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحرین نے کثیر الملکی ٹاسک فورس 151 کی کمانڈ آٹھویں مرتبہ مکمل کرلی۔ اس سلسلے میں کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈ کوارٹرز بحرین میں تقریب منعقد ہوئی جس میں کموڈور محمد شعیب نے کمانڈ جاپانی بحریہ کے ریئرایڈمرل کے حوالے کی۔ تقریب کی صدارت امریکی بحریہ کے وائس ایڈمرل کیون مائیکل ڈونیگن نے کی۔ اس موقع پر کموڈور محمد شعیب نے اپنی کمانڈ کے دوران ٹاسک فورس کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کمانڈ میں شامل عالمی بحری افواج کی کارکردگی اور تعاون کو سراہا۔ کموڈور محمد شعیب نے کہا کہ بین الاقوامی امن کے لئے پاک بحریہ دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔ پاک بحریہ بین الاقوامی بحری کمیونٹی میں امن و ہم آہنگی کے لئے کوشاں ہے۔

پاک بحریہ اورامن مشقوں کا مقصد کیا؟؟حقیقت منظر عام پر آگئی ….دشمن چاروں خانے چِت

کراچی(ویب ڈیسک)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ امن مشقوں کا مقصد سمندری حدود کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،سی پیک کی وجہ سے پاکستان کی خطے میں تذویراتی اہمیت بڑھ گئی ہے،سی پیک خطے میں معیشت کو استحکام اور فروغ دے گا۔پیر کو ساتویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ایڈمرل ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں میری ٹائم سیکیورٹی کے کردار میں اضافہ ہوگیا ہے،کانفرنس سے عالمی طور پر دوست ملکوں سے رابطے مضبوط ہوں گے،سی پیک کی وجہ سے پاکستان کی خطے میں تذویراتی اہمیت بڑھ گئی ہے،سی پیک خطے میں معیشت کو استحکام اور فروغ دے گا۔انہوں نے کہاکہ امن مشقوں کا مقصد سمندری حدود کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔