لاہور(نیوزایجنسیاں) قومی کرکٹ ٹیم 5ون ڈے اور3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے نیوزی لینڈ پہنچ گئی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا باقاعدہ آغاز 6 جنوری کو ویلنگٹن میچ سے ہوگا ۔ قومی ٹیم اور پی سی بی کے آفیشلز رات گئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہلے دبئی پہنچے جس کے بعد آدھا گھنٹے تاخیر سے ان کی فلائٹ آکلینڈ کے لئے روانہ ہوئی۔ قومی ٹیم رات ساڑھے 3 بجے آکلینڈ پہنچی۔ کپتان سرفرازاحمد نے کہا کہ قومی ٹیم ردھم میں ہے، پلیئرز نیوزی لینڈکے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پ±رعزم ہیں،گرین شرٹس نے ٹیم ورک کی بدولت گزشتہ 9ون ڈے میچز میں اچھا پرفارم کیا،کیویز کیخلاف سیریز میں بھی پوری کوشش کریں گے کہ قوم کو مایوس نہ کریں۔ بولنگ ہمارا اہم ہتھیار رہی لیکن جنید خان، عثمان شنواری اور عماد وسیم کی انجریز سے ٹیم کو دھچکا لگا، امید ہے کہ دیگر بولرز بھی اچھا پرفارم کریں گے،محمد عامر، حسن علی اورعامر یامین غیرحاضر بولرز کی کمی پوری کریں گے۔نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے منتخب 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، حسن علی، عامر یامین اور رمان رئیس شامل ہیں،5ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ6جنوری کو ہوگا،بعد ازاں3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 22 جنوری کو ہونا ہے جب کہ کیوی کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلئے پاکستانی ٹیم کو قبل از وقت نیوزی لینڈ بھیجا جا رہا ہے جہاں ایک ہفتے کا کیمپ لگے گا۔قومی کپتان نے مزید کہاکہ نیوزی لینڈ میں میچز کے دوران کنڈیشز دیکھ کر 4یا 5 بولرزکو کھلانے کا فیصلہ ہوگا۔ایک سوال پرکپتان نے کہا کہ محمد حفیظ کی بولنگ پر پابندی لگنا بڑا نقصان تھا، امید ہے کہ پی سی بی کی ٹیم ایکشن کی اصلاح کیلیے کام کرکے انھیں کلیئر کرانے میں کامیاب ہوجائے گی۔
Tag Archives: pakistan-team
کیویز ٹور کیلئے بڑے بڑے نام سامنے آگئے
لاہور(آئی این پی)دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ ون ڈے ،ٹی ٹوئنٹی ٹور کیلئے روانہ ہونے سے(آج)ہفتہ کو کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے،دورہ نیوزی لینڈ سے قبل فٹنس کیمپ کیلیے 18 ممکنہ کھلاڑیوں میں عامر یامین، احمد شہزاد، صہیب مقصود اور عمرامین بھی شامل ہیں جب کہ کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز کا آغاز 6 جنوری سے ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 27 دسمبر کو لاہور سے آکلینڈ کے لیے روانہ ہو گی اور 6 جنوری سے دورے کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔دورہ نیوزی لینڈ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم 5 ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے اور غیر ملکی دورے سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق جن کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے ان میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، حارث سہیل، فہیم اشرف، عماد وسیم، محمد عامر، حسن علی، رومان رئیس، عامر یامین، عمرامین، صہیب مقصود، احمد شہزاد اور محمد نواز شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں محمد حفیظ اور اظہر علی کے فٹنس ٹیسٹ پہلے ہو چکے ہیںاور دونوں کھلاڑی اس وقت قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو اہم دورے سے قبل بڑا دھچکا ۔۔۔
اسلا م آبا د (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کو اہم دورے سے قبل بڑا دھچکہ لگا ہے اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر جنید خان پاو¿ں میں ہلکا ہیئر لائن فریکچر کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ پاو¿ں کی اسکین رپورٹ پی سی بی کو ملی جس میں جنید خان کو چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور جنید خان کی جگہ عامر یامین پاکستانی ٹیم میں شمولیت کے مضبوط امیدوار ہیں۔ پی سی بی کے میڈیکل پینل کو جنید خان کی فٹنس رپورٹ منگل کو مل گئی۔ جس میں انہیں مکمل فٹ ہونے کے لئے چھ ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ جنید خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کے پاس لاہور کی قومی اکیڈمی میں زیر علاج ہیں۔ جنید خان بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ کے دوران ان فٹ ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید خان کی جگہ عامر یامین کی شمولیت کا حتمی فیصلہ کوچ مکی آرتھر کے مشورے سے کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کے پاﺅں میں بننے والے فنگس کی تکلیف میں افاقہ ہوا ہے۔ اور وہ نیوزی لینڈ کی ون ڈے سیریز کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کے دورے کے کیمپ کے لئے پاکستان کے بیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان اگلے ایک دو دن میں کردیا جائے گا۔ کیمپ سے قبل 22 دسمبر کو لاہور میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے۔
میچز کی دوڑ؛ پاکستان چیمپئنز کا چیمپئن بن کر بھی تنہا
لاہور(ویب ڈیسک)آئی سی سی کے مجوزہ فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان چیمپئنزکا چیمپئن بن کربھی تنہا ہوگیا جبکہ بچے آگے نکلنے لگے۔تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس کے ساتھ دوسرے درجے کی ٹیموں جیسا سلوک کردیا گیاہے چیمپئنز ٹرافی کے فاتح گرین شرٹس 2019سے 2023تک سب سے کم38 ایک روزہ میچز کھیلیں گے۔ دوسری جانب کرکٹ بے بی سمجھے جانے والے زمبابوے کو40 ، افغانستان 41 اور آئرلینڈ کو42 مقابلوں کا حقدار ٹھہرایا گیا، ویسٹ انڈیز62، بھارت61، آسٹریلیا، سری لنکا 48،48، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ 45، 45میچز میں حصہ لیں گے۔ ٹیسٹ میچز کی تعداد میں بھی بنگلہ دیش تک آگے ہے،گرین کیپس کو صرف 28میچز ملیں گے۔ تینوں فارمیٹ کے مقابلوں کی مجموعی تعداد میں پاکستان نویں نمبر پر ہے۔دوسری جانب پی سی بی نے خواہشات کو حقیقت سمجھ لیا،بھارت کیخلاف آئی سی سی تنازعات کمیٹی کا فیصلہ حق میں ہونے پر مزید24میچز شیڈول میں شامل ہونے کی آس لگالی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے سلسلے میں ورکشاپ سنگاپور میں 7اور 8ستمبر کو ہوچکی، نئے اسٹرکچر کے تحت 2019سے 2023تک رکن ممالک کے میچز کا شیڈول طے کرنے کیلیے اس اہم پیش رفت میں بیشتر کام مکمل کرلیا گیا ہے، فروری میں ہونے والی چیف ایگزیکٹوز میٹنگ میں جائزہ لینے کے بعد اگر ضرورت ہوئی تو تھوڑی بہت تبدیلی کے بعد اسے جون میں ہونے والی سالانہ کانفرنس میں آئی سی سی بورڈ میں پیش کرتے ہوئے منظوری دیدی جائے گی۔مجوزہ شیڈول میں آئی پی ایل کیلیے انٹرنیشنل ایونٹس کو بھی آگے پیچھے کردیا گیا،بھارتی ٹیم کے بیشتر میچز بڑی ٹیموں کے ساتھ شیڈول کیے گئے ہیں،پاکستان کو سب سے کم ون ڈے میچز دیے گئے، چیمپئنز ٹرافی کے فاتح گرین شرٹس 2019 سے 2023تک صرف 38 ایک روزہ میچز میں حصہ لیں گے، دوسرے درجے کی ٹیموں میں شمار ہونے والا زمبابوے 40 ، افغانستان 41 اور آئرلینڈ 42 مقابلوں میں شریک ہوگا، مجوزہ ایف ٹی پی کے مطابق ویسٹ انڈیز62، بھارت61، آسٹریلیا، سری لنکا 48، 48، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ45،45، انگلینڈ 43،آئر لینڈ42، افغانستان 41، زمبابوے 40 اور پاکستان38ون ڈے کھیلے گا۔ دوسری جانب ٹیسٹ میچز میں بھی بنگلہ دیش پاکستان سے آگے ہے،مجوزہ ایف ٹی پی ڈرافٹ میں گرین کیپس اور نیوزی لینڈ کو28، 28 میچز ملے جبکہ طویل فارمیٹ کی کمزور ٹیموں میں شمار ہونے والے بنگلہ دیش کو 35 ٹیسٹ دیے گئے ہیں۔اس دوران سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے 29، 29 مقابلے ہوں گے،انگلینڈ 46، آسٹریلیا 40، بھارت 37، بنگلہ دیش 35، جنوبی افریقہ32، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز 29، 29، پاکستان، نیوزی لینڈ 28، 28،زمبابوے17، آئرلینڈ16، افغانستان 13 طویل فارمیٹ کے میچز کھیلے گا۔زیادہ کمائی والے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھارت61 میچز کے ساتھ سرفہرست ہے۔
ویسٹ انڈیز 55، نیوزی لینڈ49،آئر لینڈ44، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، سری لنکا42،42، انگلینڈ41، آسٹریلیا، پاکستان 38، 38، افغانستان 34اور زمبابوے 31 مقابلوں کا حصہ بنے گا۔تینوں فارمیٹ کے مجموعی طور پر سب سے زیادہ 159 میچز بھارت کے کھاتے میں ڈالے گئے ہیں، ویسٹ انڈیز کے146، انگلینڈ 130، آسٹریلیا 126، نیوزی لینڈ 124، بنگلہ دیش122، جنوبی افریقہ اور سری لنکا 119، 119، پاکستان 104، آئر لینڈ 102، افغانستان اور زمبابوے کے88، 88 میچز ہوں گے۔
دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا اصرار ہے کہ سنگاپور ورکشاپ میں ابتدائی طور پر پیش کیے جانے والے ایف ٹی پی میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں، پی سی بی نے اپنے میچز کا جو شیڈول تجویز کیا اس میں 34ٹیسٹ،45 ون ڈے اور 42ٹی ٹوئنٹی رکھے گئے ہیں،اگر آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی کے فیصلے میں بھارت کو پاکستان سے کھیلنے کا پابند کیا گیا یا حالات بہتر ہوگئے تو مزید 24میچز کیلنڈر میں شامل ہوسکتے ہیں۔یاد رہے کہ ایف ٹی پی میں میچز کی جو تعداد بتائی گئی اس میں آئی سی سی ایونٹس میں ہونے والے مقابلوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری میچ آج ہوگا
شارجہ: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے پیر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 4-0 کی برتری کے بعد اب پاکستان ٹیم کی نگاہیں کلین سوئپ پر مرکوز ہوچکی ہیں، کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے شروع ہونے والا سفر برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں، اگرچہ گرین شرٹس کو ایک روزہ سیریز میں فرنٹ لائن بولرمحمد عامرکی خدمات میسر نہیں تھیں، اس کے باوجود کپتان سرفرازاحمد نے بولنگ کو دنیا کا بہترین اٹیک قرار دیا۔شاداب خان اورحسن علی نے اس سیریزمیں مہمان سائیڈ پر خوب حملے کیے ہیں، بیٹنگ میں بابر اعظم اور امام الحق کے ساتھ مڈل آرڈر میں شعیب ملک کی موجودگی نے استحکام بخشا ہے جبکہ لوئرآرڈرمیں بھی شاداب نے مشکل وقت پر اپنی بیٹنگ کا جلوہ دکھایا ہے، سیریزمیں واضح برتری کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ عثمان خان کو ایک موقع اور دے سکتی ہے جنھوں نے جمعے کو ڈیبیو پر38 رنزکے عوض ایک وکٹ لی تھی،کپتان سرفراز احمد بھی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔دوسری جانب سری لنکا کوسال میں تیسری وائٹ واش کی خفت کا سامنا ہے، وہ فروری میں جنوبی افریقہ کے خلاف اور ستمبر میں بھارت سے پانچواں میچ بھی جیتنے میں ناکام رہا تھا، اب تک پاکستان کے خلاف سیریز میں سری لنکن بولرز پاکستانی بیٹسمینوں کیلیے معاون ثابت ہوئے ہیں جبکہ بیٹسمین بیٹنگ کا بھولا بسرا سبق یاد کرنے کیلیے کو شاں رہے، رواں سیریز میں آئی لینڈرز نے اپنے سارے ہتھیار آزما لیے ہیں، اس لیے آخری میچ میںگذشتہ میچ کی ناکام الیون کے زیادہ تر کھلاڑیوں کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔
شارجہ کی وکٹ پر کبھی کبھارہی300 سے زائد کے مجموعے سامنے آتے ہیں مگر یہاں پر بولرز کو بھی بہت زیادہ مدد نہیں ملتی، اس لیے دونوں کو اپنے اپنے شعبے میں محنت کرنا پڑے گی، دوپہر کے بعد درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ کی رینج کے وسط میں رہنے کا امکان ہے۔
دبئی ٹیسٹ: سری لنکا نے پہلی وکٹ گنوادی
سری لنکا کی پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔متحدہ عرب امارات کے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہیں۔مہمان ٹیم کے اوپننگ بلے باز کرارتنے کشال اور جے کے سلوا نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو دونوں نے محتاط بلے بازی کی تاہم 63 کے مجموعی اسکور پر جے کے سلوا 27 رنز پر یاسر شاہ کا شکار ہوگئے۔دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی ٹیم میں ان فٹ فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ وہاب ریاض کو شامل کیا گیا ہے۔سری لنکا نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، لکشن سنداکان کی جگہ ٹیم میں لہیرو گیمج کو شامل کیا گیا ہے جب کہ انجرڈ لہیرو تھرمانے کی جگہ سدیرا سماراوکراما اپنا ڈیبیو کریں گے۔ سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور قومی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کے لئے آج سے شروع ہونے والا ٹیسٹ جیتنا ضروری ہے، شکست کی صورت میں مہمان ٹیم سیریز اپنے نام کرلے گی۔
سری لنکا کے ہاتھوں اگر قومی ٹیم کو شکست ہوئی تو پاکستانی ٹیم 7 سال بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر چلی جائے گی.
اس وقت قومی ٹیم عالمی رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر براجمان ہے۔
سری لنکن ٹیم آج اپنا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ گلابی گیند سے کھیلے گی جب کہ پاکستانی ٹیم کا یہ تیسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دبئی اور آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں گلابی گیند کے ساتھ ٹیسٹ میچ کھیلے تھے۔
سری لنکا کے خلاف کامیابی کے لئے سرفراز الیون پرامید ہے اور اس سلسلے میں کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس بھی کی ہے۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں صرف 135 رنز کے ہدف کا دفاع کرنے والی سری لنکن ٹیم کے بولر رنگنہ ہیراتھ پر سب کی نظریں ہوں گی جنہوں نے محض 43 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔
ورلڈ کپ میں شرکت، پاکستان کیلئے خطرہ برقرار
دبئی (ویب ڈیسک)کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی (آئی سی سی) کی جانب سے نئی ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کردی گئی جس کے مطابق جنوبی افریقہ دنیا کی بہترین ٹیم کا اعزاز برقرار رکھنے میں کامیاب رہا جبکہ پاکستان کا آٹھواں نمبر ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی درجہ بندی کے مطابق جنوبی افریقہ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلیا دوسرے اور بھارت ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے لیے پاکستان کو اس وقت ویسٹ انڈیز پر 9 پوئنٹس کی برتری حاصل ہے۔انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں کل 10 ٹیمیں شرکت کریں گی، جس میں ستمبر2017 کے اختتام تک رینکنگ کی صف اول کی 8 ٹیمیں عالمی کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر جائیں گی جبکہ مزید دو ٹیمیوں کے لیے نمبر 9 سے نمبر 18 کی ٹیمیوں کے درمیان کوالیفائنگ میچ کھیلے جائیں گے۔نئی رینکینگ کے مطابق جنوبی افریقہ 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ ا?سٹریلیا 118 پوئنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت 117 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ 115 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، سری لنکا 93 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، بنگلہ دیش 91 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، پاکستان 88 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز 79 پوائنٹس کے ساتھ نویں جبکہ افغانستان 52 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پو موجود ہے۔
پاکستان کی صوتحال
ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست جگہ بنانے کرنے کے لیے 4 ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہے جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا اعلان
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے تصدیق کی ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مصباح الحق کپتان ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے مصباح الحق کو قومی ٹیسٹ سکواڈ کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے تصدیق کی ہے کہ مصباح الحق دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے دستیاب ہیں اور وہی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ اظہر علی کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد سرفراز احمد کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس کے سہانے خواب
برسبن(ویب ڈیسک) پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2019 کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز کی اہمیت سے آگاہ ہیں۔ سیریز کا اچھے انداز میں آغاز کرنا چاہتے ہیں۔گابا میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا طے شدہ وقت بہت قریب ہے، ٹیم آٹھویں پوزیشن پرموجود ہے اوررواں سال ستمبر تک ٹاپ 8 میں شامل رہنا ہمارا ہدف ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ایک بڑا چیلنج ہے لیکن یہ ہمارے لئے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا اچھا موقع بھی ہے، کارکردگی دکھا کر ہم اپنی رینکنگ میں بہتری لا سکتے ہیں، کینگروز کو ہوم گراو¿نڈ پر شکست دینے سے ٹیم کا مورال بلند ہوگا اوراعتماد میں اضافہ ہو گا۔اظہرعلی نے مزید کہا کہ ٹیسٹ سیریزمیں شکست کو پس پشت ڈالتے ہوئے نئے فارمیٹ کا اچھے انداز میں آغاز کرنا چاہتے ہیں، نئے پلیئرز کی شمولیت سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے، پاکستان ٹیم نے آخری ون ڈے میچز میں اچھی پرفارمنس دکھائی ہے جسے کینگروز کے خلاف سیریز میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ پہلے میچ میں نائب کپتان سرفراز احمد کی کمی محسوس ہو گی، دیگر میچز میں بھی انکی شمولیت یقینی نہیں ہے۔
قومی بلے بازوں کو دھواں دار بیٹنگ کے ٹپس ….کینگروز پریشان
برسبین( ویب ڈیسک) پانچ ون ڈے میچز کی پاک آسٹریلیا سیریز کاجمعے سے آغازہوگا۔شاہینوں نے پلان بنالیا ہے۔نیٹ سیشن میں بلے بازوں کو دھواں دھار بیٹنگ کی ٹپس دی گئیں۔ بلے بازوں کولائن اور لینتھ سیٹ کرانے پر کوچز کی خصوصی توجہ رہی۔آسٹریلیاءکے خلاف مشکل سیریزکےلیے پاکستان نےسخت تیاری کی ہے۔شاہینوں نے اسپیڈ پکڑلی ہے اورکینگروز کو ٹارگٹ کرلیا ہے۔برسبین میں ون ڈے سیریز کا پلان فائنل ہوچکاہے۔فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ٹیم کے پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں نے فٹبال کھیلی۔فیلڈنگ اور کیچ پریکٹس کی۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بلےبازوں کودھواں دھار بیٹنگ کی ٹپس دیں۔پاکستان کے بالرز کی لائن و لینتھ کوچ اظہر محمود نے سیٹ کرائی۔پانچ میچز کی پاک آسٹریلیاون ڈے سیریز جمعے سے برسبین میں شروع ہوگی۔ پہلا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔