Tag Archives: peer of sial shareef

35استعفے تیار ،جیب میں رکھنے والے کا اہم اعلان

ساہیوال‘ سرگودھا (خصوصی رپورٹ) سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوت کے اپنے مو¿قف پر قائم ہوں اور اس معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔ تحفظ ناموس رسالت کانفرنس آپ گوجرانوالہ میں ہوگی جس میں پھر پانچ استعفے آئیں گے۔ اس بعد گجرات میں ہوگی اور پھر چار جنوری کو لاہور میں ہوگی جہاں مزید لوگ مستعفی ہوں گے۔ اس دن حکومتی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے اور 35 اراکین کے استعفے سپیکر کو پیش کردیئے جائیں گے۔ یہ ملک گیر احتجاج مرحلہ وار جاری رہے گا۔ مسلم لیگ (ن) کی آئندہ انتخابات میں بھرپور مخالفت کریں گے۔ جن ارکان اسمبلی نے مستعفی ہونے کے وعدے کئے اور پھر حکومتی رابطہ پر منحرف ہوگئے وہ پھر سے مستعفی ہونے کی پیشکش کررہے ہیں تاہم اب ان سے استعفے نہیں لئے جائیں گے۔ جو لوگ اقتدار کی خاطر شریف برادران کے گن گا رہے ہیں وقت آنے پر یہ اللہ کی پکڑ میں ہوں گے اور عوام ان کا بے رحم احتساب کریں گے۔ دریں اثنا سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے استعفیٰ دینے والے رکن پنجاب اسمبلی صاحبزادہ نظام الدین سیالوی اور خواجہ حمیدالدین سیالوی کے صاحبزادے قاسم سیالوی سے ملاقات کی اور انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی۔ قاسم سیالوی اگر تحریک انصاف میں شامل ہوجاتے ہیں تو وہ پی پی 37 سرگودھا سے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔

 

پیر آف سیال شریف سے بھی دھوکہ دہی کا انکشاف

سرگودھا (خصوصی رپورٹ) پیر آف سیال شریف کے سامنے استعفیٰ کا وعدہ کر کے انکاری ہونے والے ارکان اسمبلی کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یا رسول اﷲ ﷺ دھرنے کی حمایت کرنے والے پیر سیال شریف پیر حمید الدین سیالوی کی رہائش گاہ پر ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 67 اور رانا منور غوث رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 37 نے پیر صاحب سے وعدہ کیا کہ وہ ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے استعفیٰ دینے کی یقین دہانی کروائی جس سے انکاری ہو گئے، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ دھرنے نے استعفیٰ دینے کا وعدہ نہیں کیا۔ میں تو پارٹی قیادت کے حکم پر پیر صاحب کو راضی کرنے گیا تھا، اسی طرح رانا منور غوث بھی اپنا استعفیٰ دینے سے انکاری ہو گئے تھے۔ ڈاکٹر ذوالفقارر علی بھٹی کی پریس کانفرنس کے بعد عوامی روعمل کے پیش نظر دونوں ارکان اسمبلی کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری نقل و حمل سے بھی روک دیا گیا ہے۔