مالٹا (ویب ڈیسک)لیبیا کی افریقین ائیر لائن کے طیارے کو اغوا کرنے والے ہائی جیکرز نے مسافروں کو رہا کرتے ہوئے حکام سے کرنل قذافی کے بیٹے کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔روسی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے کے اغوا کاروں نے مسافروں کو رہا کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے مسافروں کو رہا کر دیا ہے تاہم تاحال طیارے کے عملے کے لوگ ہائی جیکرز کی تحویل میں ہیں ۔
Tag Archives: plane
مسافر طیارہ ہائی جیک
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کی سرکاری ایئرلائن افریقیا کا مسافر طیارہ سبہا سے دارالحکومت طرابلس جا رہا تھا کہ اسے اغوا کرلیا گیا، طیارے میں 118 افراد سوار ہیں جب کہ طیارے کو ہائی جیک کرنے کے بعد مالٹا کے ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔مالٹا کے وزیراعظم نے لیبیا کے طیارے کے مالٹا میں اترنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی لمحہ بہ لمحہ خبر حاصل کی جا رہی ہے اور اطلاع ہے کہ دو ہائی جیکرز نے لیبین طیارے کو اغوا کیا جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ایئرپورٹ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔مالٹا کے میڈیا کے مطابق ہائی جیکرز کے پاس بم بھی ہیں اور ایک ہائی جیکر کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات مان لئے جاتے ہیں تو طیارے کے عملے کے سوا تمام مسافروں کو چھوڑ دیا جائے گا۔