Tag Archives: priyanka

ارادے تبدیل ….پریا نکا چوپڑا نے بڑا فیصلہ کر لیا

ممبئی(ویب ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا گزشتہ برس کے آسکر ایوارڈز میں سب کی توجہ کا مرکز بن گئی تھیں اور رواں برس انھوں نے مصروفیات کی وجہ سے اس ایوارڈ شو میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا، لیکن اب پریانکا نے اپنا ارادہ تبدیل کرلیا ہے۔پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر محسوس ہورہا ہے کہ وہ ایئرپورٹ پر ہیں۔اداکارہ نے اس تصویر کے ساتھ لکھا ‘ارادہ تبدیل، آسکرز ہم آرہے ہیں’۔ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس سال آسکر ایوارڈز میں ہولی وڈ فلم ‘لا لا لینڈ’ کو سپورٹ کررہی ہیں۔پریانکا چوپڑا اس وقت اپنے امریکی شو ‘کوائنٹیکو’ کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ساتھ ہی وہ ممبئی میں بھی اپنے پروجیکٹس پر کام کررہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے 89ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔اداکارہ کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا ‘میں ہوائی جہاز کا سفر اس طرح کرتی ہوں، جیسے لوگ گاڑیوں کا کرتے ہیں، میرا پاسپورٹ بھر چکا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے میرے پَر ہیں’۔واضح رہے کہ گزشتہ برس آسکرز کی تقریب میں پریانکا چوپڑا نے لبنانی ڈیزائنر زوہیر مراد کا تیار کردہ سفید گاو¿ن پہنا تھا، جسے گزشتہ سال گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا تھا۔