Tag Archives: psl

لاہور آنے کو تیار غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری

دبئی (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)کی تمام ٹیموں کو ان کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی جو لاہور آنے کو تیار ہیں۔پی سی ایل حکام اور ٹیموں کے مالکان درمیان دبئی میں ہونے والے ایک اجلاس میں لاہور میں فائنل کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔پی سی بی نے تمام ٹیموں کو موجودہ کھلاڑیوں کی جانب سے لاہور آنے سے انکار کی صورت میں ان کے متبادل کے انتخاب کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابقپشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی نے لاہور آنے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے روی بوپارہ، ڈیوڈ ملان اور کرس جارڈن بھی شامل ہیں۔پی ایس ایل حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں فائنل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو 10 ہزار ڈالرز اضافی دیے جائیں گے۔لاہور آنے سے انکار کرنے والے بڑے ناموں میں کراچی کنگز کے کپتان کمارسنگاکارا اور کرس گیل شامل ہیں جنھوں نے لاہور آنے سے معذرت کی ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں وہ غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں جو پی ایس ایل کے رواں سیزن میں ٹیموں کا حصہ نہیں ہیں۔ان کھلاڑیوں میں سری لنکا کے جیون مینڈس، کوشل مینڈس، ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی فیڈل ایڈورڈز، انگلینڈ کے اویس شاہ اور برطانیہ میں مقیم پاکستان کے یاسر عرفات بھی شامل ہیں۔زمبابوے کے سابق کپتان برینڈن ٹیلر ، ایلٹن چیگمبرا اور ویسٹ انڈیز کے سلیمان بین بھی شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی اکثریت نے پاکستان آنے کی رضامندی ظاہر کی ہے جن میں بنگلہ دیش کے امرالقیس اور شہریار نفیس کے نام قابل ذکر ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا فیصلہ ….

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ فائنل کے وینیو کا فیصلہ 22 فروری کو ہو جائے گا جب نئے ڈرافٹ کے تحت غیر ملکی کھلاڑیوں کے لاہورجانے کی تصدیق ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کا فائنل پانچ مارچ کو لاہور میں کرانے کا عزم کیا ہوا تھا لیکن لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کے بعد صورت حال تبدیل ہو گئی۔ پی سی بی حکام غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی سے قطع نظر فیصلہ کن معرکہ ہر حال میں قذافی اسٹیڈیم میں ہی کرانا چاہتے ہیں جس کیلئے انہیں آرمی چیف کی حمایت بھی حاصل ہے۔چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ فائنل کیلئے نئی ڈرافٹنگ 22 فروری کو ہو گی جس کے بعد اس بات کا تعین ہو جائے گا کہ کتنے غیر ملکی پاکستان جانا چاہتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے اصل میچ فکسر وِلن کا نام منظر عام پر آگیا،سنسنی خیز انکشافات

دبئی (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے اصل میچ فکسروِلن کا نام منظر عام پر آگیا ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ناصر جمشید نے کھلاڑیوں کو واٹس ایپ میسج دیا تھا کہ ان بندوں سے رابطہ کیا جائے ۔بعد میں پتہ چلا کہ یہ بُکیے ہیں ۔ان لوگوں نے کھلاڑیوں ایک ایک گیند کو بغیر ان کیئے چھوڑنے پر 20۔20لاکھ روپے کی آفر کی تھی ۔مزید سنسنی خیز انکشافات بھی جلد سامنے آجائینگے کہ اصل ولن اور کون کون سے پلئیر اس میں ملوث تھے ۔

پی ایس ایل بارے اہم خبر

دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نئی کٹ متعارف کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں منعقد ہونے والی تقریب میں ٹیم کے مینٹور سر ویوین رچرڈز، معین خان، کیوین پیٹرسن، کپتان سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کے علاوہ مداحوں نے بھی نئی کٹ کو پسند کیا ہے اور اسے بہترین قرار دیا ہے۔

پی ایس ایل کا رنگا رنگ افتتاح،میدان سج گیا

دبئی(ویب ڈیسک) رنگ ونور کے سیلاب میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز آج سے ہوگا اور افتتاحی تقریب میں جمیکا کے شیگی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے اورعلی ظفر ’دیسی‘ ٹچ لگائیں گے۔پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آج سے دبئی میں آغاز ہو رہا ہے اور افتتاحی تقریب میں جمیکن گلوکار شیگی اور علی ظفر پرفارم کرنے کے لئے بے تاب ہیں۔ افتتاحی تقریب کے شاندارانعقاد کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، جس میں لیزر شو اور آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب کی میزبانی فہد مصطفیٰ کریں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کرکٹرز ایکشن میں آئیں گے، ایونٹ کا پہلا مقابلہ گذشتہ سیزن کی فاتح سائیڈ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا۔اسلام آباد کی قیادت اس بار بھی مصباح الحق کے انتہائی تجربے کار ہاتھوں میں ہے جوکہ دفاعی مہم کا کامیابی سے آغاز کرنے کیلیے پراعتماد ہیں، اس بار ٹیم کو ویسٹ انڈین آل راو¿نڈر آندرے رسل کی خدمات میسر نہیں جنھوں نے پہلی ٹرافی جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم اس بارڈوپنگ تنازع میں الجھنے کی وجہ سے وہ ایک برس کی پابندی کے باعث ایونٹ میں شریک نہیں ہوں گے، ٹیم کو شین واٹسن، اسٹیون فن، سموئل بدری، بریڈ ہیڈن اور سام بلنگز جیسے غیرملکی پلیئرز کی خدمات میسر ہیں جبکہ بیٹنگ میں شرجیل خان اور خالد لطیف امیدوں کا محور ہوں گے، سعید اجمل بھی اپنی بولنگ کا جادو جگانے کیلیے موجود ہوں گے۔دوسری جانب پشاور زلمی کی قیادت اس بار ویسٹ انڈیز کو دوبار ٹوئنٹی 20 چیمپئن بنانے والے ڈیرن سیمی کے ہاتھوں میں ہوگی جبکہ سپر اسٹار آل راو¿نڈر شاہد آفریدی تمام دباو¿ سے آزاد ہوکر اپنی کرکٹ کھیلیں گے۔ زلمی میں ایون مورگن، سمت پٹیل، تلکارتنے دلشان، کرس جورڈن کی صورت میں غیرملکی اسٹارز موجود ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کا گانا جار ی

کراچی (ویب ڈیسک) 2017 میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ ٹی 20 سیریز کا ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ ترانے کو کسی اور نے نہیں بلکہ معروف گلوکار علی ظفر نے گایا ہے۔چند روز قبل پاکستان سپر لیگ نے ٹوئٹر پر اس گانے کا ٹیزر جاری کیا تھا جس کے بعد اب مکمل گانا ’اب کھیل جمے گا‘ جاری کردیا گیا ہے۔علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ بہت فخر محسوس کر رہے ہیں کہ انہیں اس سال بھی ٹورنامنٹ کا گانا لکھنے، گانے اور اس میں پرفارم کرنے کا موقع ملا۔ ’میں سمجھتا ہوں کہ پچھلے گانے کی مقبولیت کے بعد اب اس گانے کے لیے شائقین کی توقعات بہت زیادہ ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سال بھی گانے کو دلچسپ بنانے کی کوشش کی ہے۔واضح رہے کہ 2016 میں پہلے پی ایس ایل ٹورنامنٹ کا ترانہ بھی علی ظفر نے ہی گایا تھا۔

پاکستان سپر لیگ2017۔۔۔ کون کس کیٹیگری میں شامل ہوگا؟

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 2017 کیلئے 414 کرکٹرز نیلامی کیلئے پیش کئے جائیں گے، پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو 4 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔پاکستان سپر لیگ 2017 ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافنگ آج ہورہی ہے، جس میں 414 کرکٹرز نیلامی کیلئے پیش کئے جائیں گے، کھلاڑیوں کو 4 کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے۔پاکستان س±پر لیگ 2017 کیلئے پلاٹینیم کیٹیگری میں 28، ڈائمنڈ کیٹیگری میں 30 جبکہ گولڈ اور سلور کیٹیگریز کیلئے 50، 50 سے زائد کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔

پی ایس ایل …. پلیئرز کی نیلامی آج

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے دوسرے ایڈیشن کیلئے پلیئرز ڈارفٹنگ کی تقریب آج دبئی میں ہو گی جس میں شرکت کیلئےپاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ و پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد دبئی پہنچ گئے، 414 کھلاڑیوں پر مشتمل پلیئرز ڈرافٹنگ میں کئی ٹاپ کرکٹرز بھی جلوہ افروز ہونگے۔ شرائط کے مطاب ٹیموں کو اپنے پہلے سکواڈ کے کھلاڑی ایک دوسرے سے تبدیل کرنے کی اجاز ت دی گئی ہے۔زیادہ قیمت والے کھلاڑی ہر کیٹیگری میں اپنی زیادہ قیمت برقرار رکھیں گے۔ ہر ٹیم ، مینٹر، کوچ، کھلاڑی کے ساتھ برینڈ ایمبیسیڈر اور یوتھ ایمبیسیڈر رکھ سکتی ہے ۔ یوتھ اور برینڈ ایمبیسیڈر کی تنخواہ ٹیم کی مجموعی پے رول سے کاٹی جائیگی۔ سابقہ سیزن کی فاتح ٹیم کا چناﺅ آخری ہر راﺅنڈمیں ہوگا۔ لیگ کیلیے 414کھلاڑیوں پر مشتمل پلیئرز ڈرافٹنگ میں پانچ کیٹیگریز شامل ہیں جس کے تحت پلاٹینیم کیٹیگری میں 28، ڈائمنڈ کیٹیگری میں 33، گولڈ کیٹیگری میں 74، سلور کیٹیگری میں 255 اور ایمرجنگ کیٹیگری میں 24 ملکی و غیر ملکی کرکٹرز شامل ہیں جبکہ پلاٹینیم کیٹیگری میں 9 پاکستانی پلیئرز سمیت دنیائے کرکٹ کے 19 بہترین کرکٹرز بھی شامل ہیں جن میں آسٹریلیا کے شین واٹسن، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، انگلینڈ کے الیکس ہیلز، ایون مورگن، جیسن روئے، کیون پیٹرسن، اسٹورٹ براڈ، نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم ، سری لنکا کے کمارا سنگا کارا، لیستھ مالنگا، مہیلا جے وردنے، ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل، کرس گیل، ڈیرن سیمی، ڈوائن براوو، ڈیوائن اسمتھ، کیرون پولارڈ، مارلن سموئلز اور سنیل نارائن شامل ہیں جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، مصباح الحق، محمد حفیظ، سرفراز احمد، شاہد آفریدی، شعیب ملک، عمر اکمل، وہاب ریاض اور یونس خان شامل ہیں۔414کھلاڑیوں کے پول میں زمبابوے کے 10کھلاڑی بھی شامل ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے والے ممالک کے کرکٹرز کو بھی پلیئرز ڈرافٹنگ میں شامل کیا گیا ہے جن میں افغانستان کے 9، آئر لینڈ کے 6، ہالینڈ کے 2 جبکہ کینیڈا، اومان، متحدہ عرب امارات اور امریکا کا بھی ایک ایک پلیئر اس عمل کا حصہ ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے والے پلیئرز کو 1لاکھ ڈالرز سے لیکر ڈھائی لاکھ ڈالرز کا تک معاوضہ دیا جائیگا جبکہ بدھ کو ہونیوالی تقریب میں کئی اسٹارز پلیئرز کی شرکت بھی متوقع ہے ۔