تازہ تر ین

لاہور آنے کو تیار غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری

دبئی (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)کی تمام ٹیموں کو ان کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی جو لاہور آنے کو تیار ہیں۔پی سی ایل حکام اور ٹیموں کے مالکان درمیان دبئی میں ہونے والے ایک اجلاس میں لاہور میں فائنل کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔پی سی بی نے تمام ٹیموں کو موجودہ کھلاڑیوں کی جانب سے لاہور آنے سے انکار کی صورت میں ان کے متبادل کے انتخاب کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابقپشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی نے لاہور آنے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے روی بوپارہ، ڈیوڈ ملان اور کرس جارڈن بھی شامل ہیں۔پی ایس ایل حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں فائنل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو 10 ہزار ڈالرز اضافی دیے جائیں گے۔لاہور آنے سے انکار کرنے والے بڑے ناموں میں کراچی کنگز کے کپتان کمارسنگاکارا اور کرس گیل شامل ہیں جنھوں نے لاہور آنے سے معذرت کی ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں وہ غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں جو پی ایس ایل کے رواں سیزن میں ٹیموں کا حصہ نہیں ہیں۔ان کھلاڑیوں میں سری لنکا کے جیون مینڈس، کوشل مینڈس، ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی فیڈل ایڈورڈز، انگلینڈ کے اویس شاہ اور برطانیہ میں مقیم پاکستان کے یاسر عرفات بھی شامل ہیں۔زمبابوے کے سابق کپتان برینڈن ٹیلر ، ایلٹن چیگمبرا اور ویسٹ انڈیز کے سلیمان بین بھی شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی اکثریت نے پاکستان آنے کی رضامندی ظاہر کی ہے جن میں بنگلہ دیش کے امرالقیس اور شہریار نفیس کے نام قابل ذکر ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain