اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ رات پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ خوشخبری یہ ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان میں جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔خیبر پختونخوا میں بلین ٹری منصوبے سے متعلق عمران خان نے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہے، ہم ٹمبر مافیا سے خوفزدہ نہیں بلکہ ان کا مقابلہ کریں گے، ہم نے 22 ارب روپے کی 60 ہزار کنال زمین ٹمبر مافیا سے واپس لی ہے، بلین ٹری منصوبے کے تحت صوبے بھر میں اب تک 80 کروڑ درخت لگائے جاچکے ہیں ، انشاءاللہ جلد بلین ٹری منصوبہ مکمل ہوجائے گا، جو دوسرے صوبوں کے لیے مثال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلین ٹری منصوبے کا آڈٹ عالمی ادارے ورلڈ وائلڈ فاو¿نڈیشن نے کیا ہے جس میں ہماری کامیابی کا تناسب 83 فیصد بتایا گیا ہے۔
Tag Archives: pti
پانامہ کیس فیصلے کے بعد کیا ہو گا ؟عمران خان بڑی خبر سُنا گئے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ نیب آصف زرداری کو نہیں پکڑ سکتی کیونکہ نیب کا چیئرمین آصف زرداری اورنوازشریف نے مل کرلگایا ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اصل منی ٹریل اسحاق ڈار کا اعترافی بیان ہے، سعید احمد اسحاق ڈار کے لیے منی لانڈرنگ کرتے رہے،پاکستان کے ادارے بے نقاب ہوگئے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ قطری خط منی لانڈرنگ کو بچانے کے لیے لایا گیا تھا ، انہیں ایک مرتبہ ہیلی کاپٹر کیس میں بھی قطری خط نے بچایا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے اگلے ہفتے سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی مہم شروع کریں گے، پاناما کیس کا فیصلہ ملک کی تقدیر بدل دے گا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کو پاناما کیس کا بے چینی سے انتظار ہے اور امید ہے پاناما کیس کا فیصلہ اگلے ہفتے آجائے گا، شریف خاندان کی اصل منی ٹریل اسحاق ڈار کا اعترافی بیان ہے اور سعید احمد اسحاق ڈار کے لیے منی لانڈرنگ کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ایک مرتبہ ہیلی کاپٹر کیس میں بھی قطری خط نے بچایا تھا اور اب کی بار بھی قطری خط منی لانڈرنگ کو بچانے کے لیے لایا گیا، عدالت میں یہ بات سامنے آئی کہ قطری شہزادہ گزشتہ 25 برس سے شریف خاندان کا بزنس پارٹنر ہے اور انہوں نے تمام قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پورٹ قاسم میں 200 ارب روپے کا ٹھیکہ اسی شہزادے کی کمپنی کو دے دیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اداروں کا پول کھل گیا ہے، اگر ادارے کام کررہے ہوتے تو پاناما کیس عدالت میں کبھی نہ جاتا، حکمرانوں نے اداروں میں اپنے لوگ بٹھا رکھے ہیں، حکومت نے اپنے لیے منی لانڈرنگ کرنے والے شخص کو نیشنل بینک میں لگایا۔ عمران خان نے ایل این جی معاملے پر بھی عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس کے بعد اس معاملے کوبھی سپریم کورٹ لے کر جائیں گے جب کہ ملک میں طاقتور لوگوں کی تلاشی نہیں ہوتی لیکن سپریم کورٹ میں پہلی مرتبہ کسی طاقتور شخص کی تلاشی ہوئی۔چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حسین حقانی نے وہی بات کی جو میمو گیٹ میں ہوئی جب کہ پاناما ، میمو گیٹ اور ڈان لیکس ایک ہی چیز ہیں۔، حکمران خفیہ طور پر اپنی فوج کو برا بھلا کہتے ہیں اور پاک فوج کے خلاف باتیں ملک سے غداری ہے جب کہ ان کا مقصد پولیس کے ذریعے لوگوں پر دباو¿ ڈالنا ہے کیوں کہ غریب طبقے کا واسطہ پولیس سے پڑتا ہے، حافظ آباد میں ایس پی پولیس شہبازشریف کے لیے ووٹ مانگ رہا تھا تاہم ناصر درانی نے خیبر پختونخوا میں پولیس کو مثالی بنادیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ قرضوں میں ڈوبا ہوا ہیں، امریکی محکمہ خارجہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ 10 ارب منی لانڈرنگ ہوتی ہے اگر 10 ارب ڈالرز باہرنہ جائیں تو آئی ایم ایف سے قرضے لینے کی ضرورت نہ پڑے جب کہ منی لانڈرنگ سے پیسے باہرجاتا ہے اورقوم مقروض ہوتی ہے اور حکمرانوں کے بزنس باہر ہے تو ان کا مفاد بھی باہر ہے۔
پی ایس ایل فائنل رکووانے کیلئے تحریک انصاف نے انتہائی قدم اُٹھا لیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )کا فائنل لاہور میں کرانے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے پر پی ٹی آئی نے قرارداد جمع کرائی۔قرارداد کے متن کے متن میں لکھا گیا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں نہ کرایا جائے کیونکہ سکیورٹی رسک ہے اور غیر ملکیوں سمیت ہزاروں لوگ ایونٹ میں شرکت کریں گے۔فائنل کیخلاف قرارداد پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی برائے اقلیتی امور شنیلا روتھ نے جمع کرائی۔قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گذشتہ روز فائنل کے بارے میں بیان دیتے ہوئے اس فیصلے کو پاگل پن قرار دیا تھا۔
پی ٹی آئی کے ارکان اپنی ہی حکومت کیخلاف …. وجہ بھی منظر عام پرآگئی
پشاور(ویب ڈیسک)پشاور میں پی ٹی آئی کے ناراض ارکان اپنی ہی ضلعی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے ۔ ناراض ضلعی اراکین ترقیاتی فنڈز روکنے پر ناظم آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا -پشاورمیں پی ٹی آئی کے ناراض ضلعی ممبران نے اپنی ہی ضلعی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،ناراض ضلعی اراکین کا کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز روکے گئے ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ضلعی ناظم اقربا پروری کی بنیاد پر فنڈز تقسیم کر رہا ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی ناظم ناراض ڈسٹرک کونسلرز کے ورک آرڈر جاری کریں، ناراض ضلعی اراکین کے احتجاج کے حوالے سے ضلع ناظم محمد عاصم کا کہنا تھا کہ کوئی فنڈز نہیں روکا گیا ورک آرڈر معاملہ کمیٹی کے حوالے ہے،ناراض ضلعی اراکین کے مفادات ذاتی ہیں۔
تحریک انصاف کی سٹپنی پھٹ گئی
اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما¶ں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ”سٹپنی“ پھٹ گئی، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات غلط ثابت ہوئے۔ عمران خان حسد میں مبتلا ہو کر ملک میں ترقی روکنا چاہتے ہیں، جھوٹوں کا منہ کالا ہو گا،شکست ان کا مقدر بنے گی، وزیراعظم عدالت سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پانامہ لیکس کے مقدمے کی سماعت کے بعد جمعرات کے روز سپریم کورٹ کے باہر وزیر مملکت مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما¶ں دانیال عزیز، طلال چوہدری اور مائرہ حمید نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹے الزامات کی بنیاد پر سیاست کرنے والے اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے اور ثابت ہو گیا کہ پانامہ میں جن اثاثوں کا ذکر آیا۔ اس کا تعلق منی لانڈرنگ ، قوم کا پیسہ لوٹنے، ٹیکس چوری وغیرہ سے نہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف پر الزام خان نے یہ الزامات ابتدائی طور پر اس لئے کہ تیسری بار منتخب ہونے والے عوامی قائد کو ترقی کے ایجنڈے پر عمل کرنے سے روکا جائے لیکن جب الزامات ثابت کرنے میں ناکام ہوئے تو موقف سے پیچھے ہٹ گئے اور معاملہ غلط بیانی کا بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک کی ترقی روکنا ہے اور اس لئے وہ ایٹم بم، ہیلتھ کیئر، قومی مالیاتی و اقتصادی پالیسی، تعلیمی اصلاحات اور پورے سسٹم کو بہتر بنانے والے وزیراعظم کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ کیوں کہ عمران خان جانتے ہیں کہ وہ یہ کام نہیں کر سکتے اس لئے نواز شریف اور اس کی پوری ٹیم کا راستہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف پر اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے کہ ان کو تیسری بار عوام کی خدمت کے لئے منتخب کیا لیکن مخالفین ان کو عوامی خدمت کرنے سے روک رہے ہیں جو اس قوم کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ میں عمران خان کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ اب ملک میں صرف ترقی ہو گی اور ترقی یافتہ پاکستان ہی ہمارا مقدر بنے گا کیونکہ اس ملک کی قیادت عوام کی خدمت سے سرشار میاں محمد نواز شریف کر رہے ہیں۔ آپ کی تمام کوششیں بے کار ثابت ہو گی اور منہ جھوٹوں کا ہی کالا ہو گا۔ صحافی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سچ آپ جانتے ہیں جن الزامات کو بنیاد بنا کر عدالت آئے تھے وہ تو ان سے مکر گئے اور معاملہ ایوان میں غلط بیانی کا بنا دیا۔ اس سے بڑھ کر کیا ثبوت چاہیئے کہ جھوٹا کون ہے اور سچا کون ؟ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے وکلاءنے اچھی کوشش کی کہ جھوٹ سچ اور سچ کو جھوٹ ثابت کیا جائے لیکن اچھی وکالت کے لئے اچھے کیس کی ضرورت ہوتی ہے۔ سچ کو ثابت کرنے کے لئے زیادہ زور کی ضرورت ہی نہیں ہوتی بلکہ سچ خود ہی سامنے آ جاتا ہے۔ عدالت میں ہمارے وکیل نے الزام لگانے والوں کے سارے الزام اور دعوے غلط ثابت کر دیئے۔ عمران خان نے سارے الزامات بغض اور حسد کی بنیاد پر لگائے کیونکہ وہ وزیراعظم کے ساتھ عوامی میدان میں مقابلہ ہی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس وزیراعظم پر الزام لگا رہے ہیں جو کراچی، سندھ، پنجاب اور بلوچستان سمیت پورے ملک میں ترقی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبے شروع کر کے عوام کی زندگی بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان بنانے والے پر جھوٹا کیس بنا کر مخالفین ترقی کے ایجنڈے پر وزیراعظم محمد نواز شریف کو روک نہیں سکتے۔ عمران خان کو گریبان میں جھانکنا چاہئیے ۔ مریم نواز کے ساتھ نواز کے نام کی بناءپر بغض کا اظہار کر کے جھوٹے الزام لگا رہے ہیں وہ خوف زدہ ہیں کہ نواز شریف کی بیٹیڈ کے پیچھے ملک کے عوام اور نوجوان ہیں اور میں مستقبل میں ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا لہذا ان کو بدنام کر دو لیکن ان کے وکلاءپنکچر ہو گئے اب گاڑی نہیں چل سکتی۔ نعیم بخاری بیمار ہیں ہم دعا کرتے ہیں اللہ ان کو اچھی صحت دے تاکہ وہ عدالت آئے لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ بخاری صاحب کو عمران خان کی جانب سے کیس لڑنے کی فیس ملتی نظر نہیں آ رہی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان قلابازیاں کھا رہے ہیں ان کے وکیل اچھلتے رہے الزامات پر الزامات لگائے لیکن جب ہمارے وکیل نے دلائل شروع ہوئے تو کھلاڑیوں کی سٹپنی پھٹ گئی اور بھاگ نکلے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ شکست و ریخت ان کی مقدر بنے گی۔ سماعت میں وقفے کے دوران خان صاحب باہر نکل آئے لیکن (کل) کرسی سے اٹھ نہیں سکے۔ یہ ساری شکست و ریخت کی نشانیاں ہیں جو آپ لوگوں کے سامنے آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے بے تحاشا بے بنیاد الزامات لگائے لیکن سپریم کورٹ نے ان کے الیکشن پر دھاندلی کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کوئی منظم دھاندلی نہیں، 35پنکچرز اور آر او الیکشن کے تمام الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عوام عمران خان اور اس کی جماعت کی ذہنیت کو سمجھیں، دراصل وہ لیڈر نہیں بلکہ ذاتی مفادات کے لئے عوام کو ورغلا کر ڈھال بناتا ہے اور پھر تماشا دیکھتا ہے کہ اس افراتفری سے شاید میرے مقاصد حاصل ہوں لیکن عمران خان جان لیں کہ عوام مخلصوں اور منافقوں میں فرق کرنا جانتے ہیں وہ کبھی فراڈےے کو ذاتی مفادات کے لئے اپنا استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ پانامہ پر پہلے ان لوگوں نے ٹیکس چوری منی لانڈرنگ کے الزامات لگائے لیکن آج عدالت میں اپنی بات سے مکر کر کہہ رہے ہیں کہ دراصل یہ معاملہ ایوان میں قوم کے منتخب نمائندوں کو ایک سنگین معاملے پر جھوٹ بولنا ہے لہذا وزیراعظم کو نا اہل کیا جائے لیکن اس سے ثابت وہ گیا کہ تحریک انصاف اپنے م¶قف سے پیچھے ہٹ گئی ہے اور ان کے وکیل عدالت میں سامنا نہیں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے خود کو بچوں سمیت احتساب کے لئے پیش کر کے عدالتی کمیشن کے قیام پر رضا مندی ظاہر کی لیکن مخالفین ہر بار مکر جاتے ہیں اور اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کا مسئلہ کرپشن اور قومی مفاد سے متعلق نہیں بلکہ وزیراعظم کو ہٹا کر خود وزیراعظم بننے کی خواہش ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے ہمارے وکیل نے تحریک انصاف کے ایک ایک الزام اور دعوے کو غلط ثابت کیا ہے، وزیراعظم کے بیان میں تضاد کے الزام کو دور کرتے ہوئے اس کی تفصیل سے وضاحت کی گئی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ ایک بات ثابت ہو گئی کہ پانامہ میں وزیراعظم کا نام نہیں آیا لیکن مخالفین جو وعدے اور الزام کا سہارہ لے رہے ہیں خیبر پختونخوا میں ان کی کارکردگی مایوس کن ہے اور ان کو 2018ءکے انتخابات میں وہاں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تحریک انصاف میں اشتہاری ملزمو ں کیلئے پناہ گاہیں میسر ….تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی ہے
پشاور (ویب ڈیسک)”تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے“ تحریک انصاف کی خاتون کونسلر کے گھر سے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ،آپریشن کے دوران ثمینہ گل نے اپنے اشتہاری شوہر کو باتھ روم میں چھپا لیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی کونسلر ثمینہ گل کے گھر سے اشتہاری ملزم گرفتار ،شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔آپریشن کے دوران خاتون نے اپنے اشتہاری شوہر کو باتھ روم میں چھپالیا تھا۔ذرائع کے مطابق گلبرگ اور نوتھیہ جدید میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 13 افراد کوگرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس نے ایک اشتہاری سمیت 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ 6 افراد کو کرایہ داری کوائف مکمل نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے جمع کرائے گئے ثبوت دھوکہ کے سوا کچھ نہیں ہے
مریم نواز کے جواب نے عمران خان کو نئی مشکل میں ڈال دیا ….حقیقت برعکس ہی نکلی
عمران خان کی نئی شادی ….نئی شیروانی
اسلام آباد (ویب ڈیسک)ماہرین نجوم کے مطابق 2017ءپاکستان میں خوشگوار تبدیلیاں لانے کا باعث بن سکتا ہے ۔عمران خان تیسری شادی کرینگے معروف ماہر نجوم سامعہ خان کے مطابق کھیل ،سیاست اقتصادی ترقی کا شعبہ ہر طرف مثبت تبدیلیاں آئیں گئی ایک اور ماہر علم نجوم عالیہ نذیر نے کہا ہے کہ کرکٹ میں نئے چہرے جبکہ قومی ہاکی ٹیم کو کھویا وقار ملے گا
تحریک انصاف نے مزید کتنے رہنماﺅں کو فارغ کر دیا
اسلام آباد ( ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے خوشاب سے10 افراد کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کر دی ۔ جمعرات کے روز تحریک انصاف نے خوشاب سے10 افراد کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کی ، معطلی کا حکم نامہ تحریک انصاف کے ریجنل صدر عامر محمود کیانی نے جاری کیا، ضلع خوشاب کے سابق ناظم احسن ٹوانہ بھی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ باقی معطل ہونے والوں میں متعدد یونین کونسلز کے چیرمینز بھی شامل ہیں ، معطل افراد میں صفدر اعوان، رضا خان، حسن سلحال بھی شامل ہیں۔