Tag Archives: punjab govt

اگر آپ سرکاری نوکری حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اس خبر کو لازمی پڑھ لیں

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے بچت اسکیم کے تحت سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی جب کہ اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں نئی بھرتیوں پر پابندی بچت اسکیم کے تحت لگائی گئی اور سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی کا اطلاق گریڈ ایک سے 20 تک آسامیوں پر ہوگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ترقیاتی اور غیر ترقیاتی منصوبوں پر کنسلٹنٹ بھرتی کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھی نئی بھرتیوں سے روک دیا گیا ہے۔