دبئی(ویب ڈیسک ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے بریُ خبر ہے کہ ٹیم کے اہم غیر ملکی آل راؤنڈر جان ہیسٹنگز ایونٹ سے باہر ہوگئے۔پاکستان سپر لیگ تھری کے اہم مرحلے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ ایونٹ کے اہم مرحلے پر کوئٹہ کی ٹیم آسٹریلوی کرکٹر جان ہیسٹنگز سے محروم ہوگئی۔اپنے ویڈیو پیغام میں جان ہیسٹنگز نے بتایا کہ وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں جس کی وجہ سے انہیں پی ایس ایل چھوڑ کر واپس جانا پڑرہا ہے۔جان ہیسٹنگز نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے بھرپور لطف اٹھایا اور مجھے امید ہے ہماری ٹیم فائنل جیتے گی لیکن بہترین ایونٹ درمیان میں چھوڑنے پر انتہائی افسوس ہے۔دوسری جانب آل راؤنڈر کی عدم دستیابی پر ان کے متبادل کے حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے کسی غیر ملکی کھلاڑی کا نام نہیں بتایا۔
Tag Archives: queta gladiators
کوئٹہ گلیڈی ایٹر یکے بعد دیگرے دو بڑے دھچکے ….کپتان اور کوچ پریشان
دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اہم ترین میچ سے قبل مشکلات سے دوچار ہے کیونکہ فاسٹ باﺅلر عمر گل کے زخمی ہونے کے بعد اب سری لنکن کھلاڑی تھیسارا پریرار نے بھی ٹیم کا ساتھ چھوڑ دیا ہے اور اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کیلئے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تھیسارا پریرار نے وطن واپسی سے قبل اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ سے بہت لطف اندوز ہوئے اور انہوں نے اپنی فرنچائز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ گلیڈی ایٹرز چیمپیئن شپ کا تاج سر پر سجائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور زلمی کے خلاف میچ میں وہاب ریاض کی گیند لگنے سے عمر گل کے بازو کی ہڈی فریکچر ہو گئی جس کے باعث وہ پی ایس ایل سے باہر ہو چکے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف مرحلے کے لئے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے جہاں اس کا مقابلہ ڈیرین سیمی کی ٹیم پشاور زلمی سے ہو گا۔