لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہندوبنیے کی زبان استعمال کی،چند امین پی ٹی آئی کے باشعور اور حب الوطن رہنماﺅں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عمران خان کے اس توہین آمیز بیان کو مسترد کردیں جو انہوں نے پی ایس ایل ٹو کے فائنل میں شرکت کرنے والے پی ایس ایل کے غیر ملکی مہمانوں کے بارے میں دیا۔ رانا ثنا اللہ نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا بیان واپس لیں اور قوم سے معافی مانگیں انہوں نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنی زبان کو کنٹرول میں رکھیں اورمعاملہ کو خاموش رہنے دیں اگر بات نکلی تو بات دور تک جائے گی۔ ہوسکتا ہے بات کے اپنے سیاسی گھر تک ہی چلی جائے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو دو سال تک اپیل میں رہنا ہے تو پھر ایسی فوجی عدالتوں کے تیار کا کوئی قاعدہ نہیں فوجی عدالتیں جس شکل میں اور جن حالات میں بنائی جارہی ہیں انہیں بننے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ انتہائی گھٹیا اور توہین آمیز الفاظ ہی اپنے مخالفین کے متعلق زبان استعمال کی انہوں نے پی ایس ایل کے مہمانوں کے بارے میں توہین آمیز زبان استعمال کرکے پوری قوم کے جذبات کو مجروح کیا۔ انہوں نے کہا کہ بات میچ سے آگے بڑھ چکی تھی دہشت گردوں نے پی ایس ایل کو ہدف بنایا ہوا تھا لیکن پی ایس ایل کے انعقاد سے پاکستان کا تاثر بہتر ہوا ہے پی ایس ایل کی کامیابی کے لئے پوری قوم پر جوش تھی اوردہشت گردوں کو شکست دیناچاہتی تھی انہوں نے کہا کہ عمران خان اب ایکسپوز ہوگیا ہے اور اب عمران خان اس قوم کا لیڈر نہیں ہوسکتا۔
Tag Archives: rana
چھوٹی موٹی وارداتیں بڑی بات نہیں
لاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ لاہور میں اتنی تعداد میں ڈکیتیوں کا ہونا باعث تشویش ہے، جرائم بڑھنے سے ایسا نہیں کہ امن وامان کی صورتحال بگڑ گئی ہے، پولیس الرٹ ہے جلد ملزموں کو گرفتارکرلیں گے، سیف سٹی منصوبہ اگر آپریشنل ہوتا تو اب تک ملزموں تک پہنچ چکے ہوتے لیکن سیف سٹی منصوبے کے بعد شہری علاقے محفوظ ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گارڈن ٹاو¿ن واقعے میں ملوث افراد کے قریب پہنچ چکے ہیں ، کسی ایک واقعے کی بنیاد پر کسی فورس کو کامیاب یا ناکام نہیں کہہ سکتے جب کہ ڈولفن فورس کا تجربہ کامیاب رہا ہے اور اس کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔عمران خان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پوری قوم کو یرغمال بنایا ہواتھا، انہوں نے عوام کے تین سال ضائع کردیئے، جہانگیرترین اور علیم خان کو ساتھ کھڑاکرکے عمران کس طرح کرپشن کیس لڑسکتے ہیں جب کہ عمران کے مطالبے روزبروزبڑھتے جارہے ہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن جماعت ہے اسے تنقید کا حق حاصل ہے، بابراعوان وکالت کے شعبے کے حرف ملامت ہیں اور اعتزاز احسن انٹکچویل کرپٹ وکیل ہیں، سپریم کورٹ میں پراپرٹی مافیا کی سازش کے ماسٹرمائنڈ اعتزازاحسن تھے۔ شیخ رشید کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید عوام پررحم کریں وہ تاریخیں دیتے نہیں تھکتے، شیخ رشید کو جھوٹے دعوے کرنے پرگدھے پر بٹھا کرپنڈی کاچکرلگوانا چاہئے اورمگرمچھ والے بیان پر آئی ایس پی آرکو نوٹس لیناچاہئے.