ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی نجی زندگی کے راز فاش کرنے پر ڈرائیور کو نوکری سے نکال دیا۔بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور 6 سال معاشقے کے باعث خبروں کی زینت بنے رہے جب کہ اس کے علاوہ بھی اداکارہ کی نجی زندگی میڈیا میں بحث کا حصہ رہی ہے جس پر اداکارہ پریشانی کا شکار رہیں لیکن اب اداکارہ نے نجی زندگی کے راز فاش کرنے والے کو دھر لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف رنبیر کپور سے ناکام معاشقے کے بعد نجی زندگی کو سب سے خفیہ رکھ رہی ہیں لیکن اس کے باوجود اداکارہ کی نجی مصروفیات سے میڈیا کو آگاہی ملتی رہی ہے جب کہ گزشتہ دنوں نوجوان اداکار آدتیہ رائے کپور کے ساتھ ڈنر سے واپسی پر میڈیا کو دیکھ کر کترینہ کیف اپنے ڈرائیور پر سیخ پا ہوگئیںاور نوکری سے فارغ کردیا۔