اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین رحمان ملک نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندانوں کے لواحقین کو ہم نے اسلام آباد نہیں بلایا تھا۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندانوں کے لواحقین کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی جانب سے بلانے کی تردید کردی، انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے لواحقین کو بلانے کے لیے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا ، کمیٹی لیگل طریقہ کار کے تحت متاثرہ خاندان کے افراد کو بلائے گی اور اس کے لیے آئندہ ہفتے باقاعدہ نوٹس جاری کیا جائے گا۔رحمان ملک نے بتایا کہ کمیٹی نے صرف مقتولین کے گھروں کے ایڈریس منگوائے تھے لیکن کسی نے آگے پیغام غلط انداز میں پیش کیا ہوگا جوکہ غلط فہمی کا سبب بنا، ہم متعلقہ ڈی ایس پی سے بھی جواب طلب کریں گے کہ انہوں نے کس کے احکامات پر لواحقین کو اسلام آباد بلایا۔واضح رہے کہ پولیس سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے ملاقات کرانے کا کہہ کر اسلام آباد لے گئی تھی۔ فیملی خلیل کے بھائی جلیل اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے تو ان سے کمیٹی نے ملاقات نہیں کی، جلیل کا کہنا تھا کہ انہیں پولیس اسلام آباد لائی ہے لیکن یہاں ہم سے کسی نے ملاقات نہیں کی۔
Tag Archives: Rehman Malik
بینظیر قتل کیس میں رحمن ملک کی گرفتار ی بارے اہم خبر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی شکیل انجم نے کہا ہے کہ اگر آپ اب بھی سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو گرفتار کر کے پولیس کے ایک ایس ایچ او کے حوالے بھی کر دیں تو سارے راز کھل کر سامنے آجائیں گے۔سینئر صحافی حامد میر کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شکیل انجم نے کہا کہ میں نے بار بار اس جگہ پر آتا ہوں کیونکہ انہوں نے اس طرف توجہ نہ دی۔ اگر اب بھی آپ اس وقت کے وزیر داخلہ رحمان ملک کو گرفتار کر کے کسی اچھے تحقیقات کار یا پولیس کے کسی ایس ایچ او کے حوالے بھی کر دیں تو سارے راز کھل کر سامنے آجائیں گے کہ کون مجرم ہے اور کس نے کیا کروایا، لیکن آپ اس طرف جاتے ہی نہیں، یہ تمام لوگ پروٹیکٹر ہیں اور میں شواہد کی روشنی میں بات کر رہا ہوں ۔
سابق وز یر داخلہ کے نئے انکشافات سے نیا پنڈورا باکس کُھل گیا
لندن (وجاہت علی خان سے) سابق وزیر داخلہ اور سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے پانچ بڑے بزنس ٹائیکونز کی انکوائری ایک یورپی ملک میں شروع ہو چکی ہے جلد ان کے نام دنیا کے سامنے آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا مجھے علم ہے کہ پاکستان کے کس ادارے یا جماعت نے برطانیہ کی تین خفیہ ایجنسیوں کو بھاری فیسیں دے کر پاکستان کے سیاستدانوں کی معلومات حاصل کی تھیں، رحمان ملک نے لندن میں اپنی رہائش پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھے خوشی ہے کہ سابق وزیراعظم اور ان کی فیملی پر بنائی گئی ”جے آئی ٹی“ نے 96 فیصد میری فراہم کی گئی رپورٹس پر فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا جے آئی ٹی نے بہترین کام کیا، پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ پاکستانی سیاست سے گندگی صاف ہونی چاہیے کیونکہ پاکستان ایک مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان اور ان کی جماعت کے دیگر افراد ایک دائرے کے اندر رہتے ہوئے سیاست کریں اور گالم گلوچ سے پرہیز کریں۔ انہوں نے کہا ہم جمہوریت کے حامی ہیں اور چاہتے ہیں کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم کے دورہ امریکہ کو پاکستان کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا بھارت اسرائیل اور افغانستان کا گٹھ جوڑ خطے کے امن کے لئے شدید خطرہ ہے اور پاکستان حکمرانوں کےلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا آج محترمہ بےنظیر بھٹو کی روح خوش ہو گی کہ قدرت ان کے سیاسی مخالفین سے خود انتقام لے رہی ہے۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا بلاول بھٹو پارٹی کے بااختیار رہنما ہیں۔ انہوں نے کہا میں نے آج تک جتنی بھی پیشنگوئیاں کی ہیں زیادہ تر سچ ثابت ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا میں پاکستان کا وزیرداخلہ رہا ہوں اور بڑی اچھی طرح جانتا ہوں کون کیا ہے کیا کیا کرتا رہا ہے۔ میں بہت سے رازوں سے پردہ اٹھا سکتا ہوں اس لئے پاکستان کی سیاسی جماعتیں ہوشمندی سے کام لیں اور بلاوجہ اور بے بنیاد الزام تراشیاں بند کر کے اصولوں کی سیاست کریں ورنہ میں نے زبان کھولی تو بات دور تک جائے گی۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کے جعلی اقامے سوشل میڈیا پر چلائے جا رہے ہیں یہ لوگ سن لیں کہ ان دنوں سائبرکرائم بڑا جرم ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی سیاست میں گہرے کالے بادل دیکھ رہا ہوں۔ آنے والے چند ہفتوں میں سیاست میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں سپریم کورٹ نے بہترین فیصلہ کیا لیکن احتساب بیورو کریسی، ججز اور جرنیلوں کا بھی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا میرے بارے میں دئیے گئے جنرل امجد کے بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ریمنڈ ڈیوس سے ملاقات کس نے کی؟ رحمن ملک کا تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد ، لاہور ( نمائندگان خبریں ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ میرا فرض ہے پاکستان کے خلاف سازش کہیں بھی ہو اس کے بارے میں قوم کوآگاہ کروں،ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کے حوالے سے اتنا کہوں گا کہ” را“ ایجنٹ جانتھن کمار نے 2016 میں ملاقات کی تھی، را ایجنٹ نے ایک گھوسٹ رائٹر دیا تاکہ پاکستان کے خلاف کیچڑ اچھالا جائے ،ریمنڈ ڈیوس نے 2014 میں دوبار خود کشی کی کوشش کی ،مجھے جان کیری کا فون آیا تھا کے ریمینڈڈیوس کے لیے کوئی راستہ نکالا جائے مگر میں نے اسے مسترد کردیا کیونکہ وہ استثنی کا حق دار نہیں تھا ۔وہ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میرا فرض ہے پاکستان کے خلاف سازش کہیں بھی ہو اس کے بارے میں قوم کو آگاہ رکھوں۔ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کے حوالے سے اتنا کہوں گا کہ” را“ ایجنٹ جانتھن کمار نے 2016 میں ملاقات کی تھی۔را ایجنٹ نے ایک گھوسٹ رائٹر دیا تاکہ پاکستان کے خلاف کیچڑ اچھالا جائے ۔ریمنڈ ڈیوس نے 2014 میں دوبار خود کشی کی کوشش کی۔دستاویزاتی ثبوت کے تحت بات کررہا ہوں ۔رحمان ملک نے کہا کہ مجھے جان کیری کا فون آیا لیکن میں اسے مسترد کردیا کیونکہ وہ استثنی کا حق دار نہیں تھا ۔جیسے ہی مجھے پتہ چلا تو میں اس کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا تھا۔ایوان صدر میں صدر, حکومت اور عسکری قیادت نے یہ ایک متفقہ فیصلہ تھا کہ کسی بھی صورت ریمنڈ کو استثنی نہیں ملے گا۔اس کے بعد دوسری ملاقات جان کیری سے ایوان صدر میں ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ عدالت سے رجوع کری گے ،ہم نے بھی کہاکہ عدالت جو فیصلہ کرے گی ہم بھی آئین و قانون کے تحت چلے گا ۔انہوں نے کہا کہ ریمنڈ نے جن افراد کو قتل کیا ان کے لواحقین نے دستاویزی طور پر کہاکہ ہم ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے اس معاملے کو منسلک کرنا چاہتے ہیں۔جنرل شجاع پاشا پر لگنے والے الزامات کو مسترد کرتا ہوں ہر ڈی جی آئی ایس آئی حکومت کو جواب دہ ہوتا ہے۔ہمیں ریمنڈ ڈیوس کے جھوٹ کے پلندے کو زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیئے۔ سابق وزیرداخلہ نے کہا کہشہباز شریف اس معاملے پر پیچھے نہ ہٹیں بصورت دیگر اس کو پبلک کرسکتا ہوں۔ہم نے بھی چلینجز کا سامنا کیا،پی پی حکومت بھی میموگیٹ سکینڈل میں بھنسی تھی لیکن کبھی حکومت کو ڈیمج نہیں ہونے دیا ۔بھارت اسرائیل تعلقات ہوں یا کلبھوشن کا معاملہ ہوافسوس آج حکومت تنہائی کا شکار ہوگئی ہے ۔پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ے کہ کرپشن کے الزامات میں انکوائری ہورہی ہے، مگر حکمران خاندان وکٹری کا نشان بنارہاہے، لاہور ہائیکورٹ بار کے تحت پی پی کے یوم سیاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں قمرزمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں ، سازش ہورہی ہے ، ان کی اپنی حکومت ہے ، کون سازشیں کررہاہے، انہیں کھل کر قوم کو بتاناچاہئے، ان کا مزید کہنا تھا کہ 5جولائی کو ایک آمر نے منتخب حکومت کا خاتمہ کیا، یہ ملکی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، آج بلاول بھٹو ملک کی بقاءکی جنگ لڑرہے ہیں، قمرزمان کائرہ نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی سے ملکی سیاست کو خطرہ لاحق ہو جائیگا، وہ کہتے ہیں کہ اگر ملک کی سیاست کو کوئی نقصان پہنچا تو پھر وہ کرپشن سے بھی بڑے جرم کے مرتکب قرار پائیں گے، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پانامہ کیس قومی سلامتی کا مسئلہ نہیں کہ خفیہ رکھا جائے،تحقیقات کھلی ہوتیں تو پتہ چلتا کہ حسین نواز نے کیا جوابات دئیے، تمام حکومتی وزراءاور عہدیداران کو معلوم ہے کہ تالاب میں گندی مچھلیاں ہیں،پکڑے جانے کے خوف سے ان کا جھوٹ پر مبنی ضمیر اندر سے بول رہا ہے۔پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین کے ہمراہ پارٹی میڈیا آفس سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ شریف خاندان کی جب سے تفتیش شروع ہوئی ہے انہوں نے عدلیہ سے جنگ کی صورت حال اختیار کرتے ہوئے اسے فتح کرنے کی ٹھان لی ہے اور اس طرح لگ رہا ہے کہ وہ جے آئی ٹی پر حملہ آوار ہو کر عدلیہ پر حملہ کرنے کی اپنی تاریخ دہرانے جارہے ہیں۔
حکومت کی بھارتی پروپگینڈے کیخلاف کاروائی …. سیاسی رہنما کے بیان سے ہلچل مچ گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی تاہم پیپلزپارٹی دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ہر حکومتی اقدام کی حمایت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مل کر پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف کام کر رہا ہے جبکہ بھارت پاکستان کو عالمی سطح پر دہشتگرد ملک باور کرانے کا بیانگ دہل پروپیگنڈہ کر رہی ہے لیکن حکومت ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی اور یہی وجہ ہے کہ دشمن بار بار مملکت خداداد میں تخریبی کارروائیاں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ ملک کے نامساعد حالات میں بھی غلط خبریں پھیلا رہے ہیں لیکن بہت جلد ان کے خلاف ایکشن لوں گا ۔
بینظیر شہادت ،ذمہ دار کون رحمان ملک کے سنسنی خیز انکشافات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو سزا ملنے میں تاخیر کا ذمہ دار پاکستان کا عدالتی نظام ہے۔ رحمان ملک نے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا سابق چیف جسٹس افتخار چودھری مخلص ہوتے تو بینظیربھٹو کے قتل کا کیس بہت پہلے مکمل ہوچکا ہوتا لیکن ہم اب تک بی بی شہید کے قاتلوں کے حوالے سے فیصلے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کیس کا فیصلہ 2جنوری کو آنے کی توقع ہے۔