واشنگٹن(ویب ڈیسک )امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن کو فارغ کر کے سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائک پومپیو کو ذمہ داری تفویض کردی گئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو سبکدوش کر کے مائک پومپیو کونیا وزیر خارجہ مقررکردیا ہے، مائک پومپیو اس سے قبل امریکی تحقیقاتی ادارے سی آئی اے کے سربراہ تھے جب کہ اُن کی جگہ پہلی مرتبہ کسی خاتون کو سی آئی اے کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔امریکی صدر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہنا تھا کہ ریکس ٹلرسن کی خدمات پر اُن کا شکریہ ادا کرتا ہوں اب مائک پوم پیو سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داری نبھائیں گے، وہ ایک بہترین خدمات فراہم کریں گے جیسا کہ انہوں نے بطور ڈائریکٹر سی آئی اے خدمات انجام دی تھیں۔امریکی صدر نے مائک کی جگہ خاتون گینا ہیسپیل کو سی آئی کی کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ سی آئی اے کے عہدے کے لیے ایک خاتون کا انتخاب قابل ستائش ہے جو کہ امریکا میں پہلی بار ہونے جا رہا ہے جس پر سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
Tag Archives: rex
امید ہے پاکستان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گا، امریکی وزیرخارجہ
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے امید کرتے ہیں کہ پاکستان اپنے علاقوں میں موجوددہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔واشنگٹن تھنک ٹینک کے سینٹرل فاراسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کاکہنا تھا کہ امریکا بھارت کے ساتھ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں شانہ بشانہ کھڑاہے، امید کرتے ہیں کہ پاکستان اپنے علاقوں میں موجوددہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑنا مہذب قوم کا انتخاب نہیں ذمہ داری ہے۔بحرہند کےعلاقے میں امن وسلامتی کویقینی بنانےکےلیے امریکا اوربھارت کومل کرکام کرنے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا بھارت کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔ریکس ٹیلرسن نےچین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جنوبی چین کےسمندروں میں چین کا اشتعال انگیز رویہ براہ راست بین الاقوامی قوانین کو چیلنج کرنے کےمترادف ہے جس کے خلاف بھارت اور امریکا کا مؤقف ایک ہے۔