Tag Archives: saad-rafique

عام انتخابات تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں،خواجہ سعد رفیق کا حیران کن بیان،مقتدر حلقوں میں کھلبلی

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے ایجنڈے کا پتا ہے لیکن آصف زرداری نامعلوم ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف بطور وزیراعظم سیاسی مخالفین کے لیے اتنے خطرناک ثابت نہیں ہوسکتے تھے جتنے اب ہوسکتے ہیں لیکن مخالفین کو یہ بات سمجھ نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت کو ناجائز طور پر شکنجے میں جکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمارے ساتھ جو ناانصافی کی جارہی ہے اس سے (ن) لیگ کا بیانیہ قوم کے سامنے آرہا ہے جب کہ جو لوگ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں وہ ہماری جماعت کے حامی بنتے جارہے ہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جلسے کرنے والے کو بہت جلدی ہے لیکن جب الیکشن کا ڈھول پڑے گا تو نتائج سامنے آجائیں گے جب کہ آصف زرداری کو سیاست کا آئین اسٹائن سمجھا جاتا ہے انہیں ایک مشورہ ہےکہ ہمارے ساتھ مل کر آئین میں ترمیم کرالیں تاکہ انتخابات وقت پر ہوں، ابھی حلقہ بندیاں کرنی ہیں اگر یہ کام لمبا ہوگیا تو عام انتخابات تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا مردم شماری کے نتائج پر رویہ مشتبہ اور ناقابل فہم ہے، پنجاب کی نشستیں کم ہوئی ہیں، ہماری لیے مشکل ہے کہ ہمارے ایم این اے کم ہوں گے لیکن پھر بھی ہم نے نتائج قبول کیے اس لیے باقیوں کو بھی خوشدلی سے آگے بڑھنا چاہیے، یہ سب قومی مفاد میں ہے کہ آئینی وقانونی کارروائی پوری کریں تاکہ وقت پر الیکشن ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کے ذریعے حکومت بنانے کا حق قوم سے واپس نہیں لیے جانا چاہیے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان کے ایجنڈے کا پتا ہے لیکن آصف زرداری نامعلوم ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، جو بھی ایجنڈا ہو ملک میں انتخابات کے راستے میں کوئی جماعت رکاوٹ نہ ڈالے۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آصف زرداری سے ملنے کے لیے کوئی بے تابی نہیں، وہ جو لڈو بانٹتے ہیں ہمیں نہیں چاہیے، ان کے لڈو ان جیسے ہاضمے والے ہی کھاسکتے ہیں لیکن سیاسی جماعتوں کو آپس میں رابطہ ختم نہیں کرنا چاہیے، جو رابطہ نہ کرنے یا بات نہ کرنے کا کہے وہ سب کچھ ہوسکتا ہے بس سیاستدان نہیں ہوسکتا۔(ن) لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ جس دور میں نواز شریف کو آصف زرداری سے نہ ملنے کا مشورہ دیا گیا تھا وہ مشورہ درست نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں شب خون مار کے قبضہ کرنے والے راسخ حکمرانوں اور ان کے ناجائز اقتدار کو دوام بخشنے والے جج صاحبان سے کوئی جواب طلبی کا نظام نہیں، ملک پر قبضہ کرنے والے گارڈ آف آنر کے ساتھ جاتے رہے اور جج اپنے حلف سے بے وفائی کرکے راسخ کا حلف اٹھاتے رہے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک بھی وزیراعظم ایسا نہیں جسے عزت کے ساتھ جانے دیا گیا ہو، کسی نہ کسی کے ساتھ کچھ کیا گیا اور یہ ہماری بد قسمت تاریخ ہے، ہم تاریخ یا حقائق پر بات کریں تو کہا جاتا ہے کہ محاذ آرائی کی بات کررہے ہیں، ہاتھ پاو¿ں باندھ کر مار کھاتے رہیں یہ ہم نہیں کرسکتے، جو دیکھیں گے وہ بیان کریں گے کیونکہ ہم نے قوم کی نمائندگی کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے کسی سے کوئی محاذ آرائی کی اور نہ کوئی ایجنڈا ہے، کسی کو بدنام نہیں کرنا چاہتے ہیں، ہم ایک سیاسی جماعت ہیں، اپنے ایک نظریئے اور اصول سے پیچھے ہیں ہٹ سکتے، ہمارا اصول آئین کی حکمرانی ہے، جہاں بھی جو بھی آئین کی حکمرانی کی حمایت کرے گا ہم اس کے ساتھ ہیں، جو اس سے ہٹے گا اس کو سمجھائیں گے۔

احسن اقبال کو عدالت میں نہ جانے دینے کا حکم اوپر سے نہیں آیا بلکہ

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کو اوپن کورٹ میں جانے کی اجازت دی جانی چاہیے تھی ،یہ حکم اوپر سے نہیں آیا بلکہ مقامی سطح پر اس کا انتظام کیا گیا ہو گا ،اتنی بات تو ہمیں کرنی چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت اعظمیٰ اور جے آئی ٹی میں انصاف ہوتا نظر نہیں آیا اور اب جو ہو رہا ہے وہ بھی آپ دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اندرنہ جانے دینے پر عدالت کے جج اور مانیٹرنگ جج کو نوٹس لینا چاہیے اور ہمیں امید ہے کہ معزز جج صاحبان نوٹس لیں گے۔احتساب عدالت کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اندر جانے کی کوشش نہیں کی لیکن یہ اوپن کورٹ ہے جہاں وکلا اور میڈ یا سمیت متعلقہ افراد کو جانے دیا جانا چاہیے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چھوڑ دیں کہ ہما رے ساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے ،آج اوپن کورٹ میں میڈ یا اور وکلا کو بھی نہیں جانے دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھی چلے گا اور ہم اپنی بات بھی کہتے رہیں گے کیونکہ آزاد میڈ یا اور سیاستدانوں کو اپنی بات کہتے رہنا چاہیے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان جنگ لڑ رہا ہے ،ہمیں اپنی بات بھی کرنی ہے اور اصلاح بھی کرنی ہے لیکن ہم اپنا موقف نہیں بدلیں گے ،باقی لوگوں کو موقف بدلنا ہو گا کیو نکہ ہم صحیح بات کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں ملک میں آئین کی حکمرانی نہیں ہو گی ،وہ کب تک اسے روک سکتے ہیں،بلآخر آئین کی حکمرانی ہی ہو گی ۔احسن اقبال کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کے بیان پر خواجہ آصف نے کہا کہ باہر آنا مسئلے کا حل نہیں ،استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں گے تو بعض طبقوں اور عناصر کی خواہش پور ی ہو جائے گی۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ میں اس ساری صورتحال کو لائٹ لے رہا ہوں کیونکہ ہمیں صورتحال کو گرم نہیں کرنا ۔

ہماری جماعت 2018کے الیکشن میں دوتہائی اکثریت سے جیتے گی

لاہور(ویب ڈیسک) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور عمران خان کا ٹولا اقتدار کی بھوک میں باولے ہوگئے ہیں جب کہ آصف زرداری دھرتی کا بوجھ اور قوم پر بھاری ہیں۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاناما کیس پر سپریم کورٹ سے فیصلہ آ گیا ہے تو اس کا احترام کیا جائے مگر عدالت کے ریمارکس کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، زرداری اوراعتزازاحسن نے براہ راست سپریم کورٹ کوٹارگٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے سے متعلق فریقین کہتے رہے ہیں فیصلے کو مانیں گے مگر فیصلہ آنے پر بعض لوگوں کو غشی کے دورے پڑ رہے ہیں اور عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی، کیا یہ توہین عدالت نہیں ہے۔
وزیرریلوے نے پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی بہادری کا بھی پتا ہے، ان کو ہمارے سندھ میں آنے پر تکلیف ہے کیوں کہ سندھ میں ایک سیاسی خلا ہے جو ہمارے آنے سے پر ہوجائے گی مگر زرداری کو اور کچھ تو نہیں کرنا صرف کرپشن ہی بند کردیں تو سندھیوں کو سکون ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ زرداری قوم پربھاری اور دھرتی کے بوجھ ہیں، ان کے پیٹ نہیں بھرتے جب کہ یہ پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو شہید کی پارٹی نہیں یہ تو زرداری کی پارٹی بن گئی ہے، پیپلزپارٹی کی 10 سال سے سندھ میں حکمرانی ہے جہاں انہوں نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا، یہ لوگ پاکستان کولوٹ کے کھا گئے اور اب سندھ کا بھی بیڑا غرق کردیا ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور عمران خان کا ٹولا اقتدار کی بھوک میں باولے ہوگئے ہیں، دونوں جھوٹ سے باز نہیں آئیں گے، مخالفین ہمیں ہدف تنقید بنائیں لیکن اداروں کو متنازع بنانے کی سازش بند کریں اور گندی سیاست میں پاکستانی اداروں کومت گھسیٹیں جب کہ عدالتی فیصلوں کوچیلنج کرنے کی روایت پڑگئی توکون سا ادارہ بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد عمران خان، زرداری اینڈ کمپنی اور کچھ جوکروں کودورے پڑرہے ہیں اور اعتزازاحسن کا اپنا ٹریک رکارڈ ہے کہ انہوں نے کس کا دل ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی مگر ہمارے خلاف جن 2 ججوں نے رائے دی وہ ان کا حق تھا۔

گورنر سندھ کے بعد سعد رفیق کا راحیل شریف بارے حیران کن ردعمل

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ راحیل شریف نے جاں فشانی اور دیانتداری سے فوج کی قیادت کی ، ان کے بارے میں گورنرسندھ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔ جمعرات کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنرسندھ زبیر عمر کے سابق آرمی چیف راحیل شریف کے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ راحیل شریف نے پوری جاں فشانی اور دیانتداری سے فوج کی قیادت کی ہے ان کے بارے میں گورنر سندھ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے ، کراچی آپریشن میں کامیابیاں افواج اور سکیورٹی اداروں کی مشترکہ کاوش ہے ۔