قاہرہ(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ترکی، ایران اور انتہاپسند گروپ بدی کی مثلثہیں۔مصری اخبار کے مطابق دورہ مصر کے دوران میڈیا سے گفتگو میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ترکی، ایران اور انتہا پسند گروپس بدی کی مثلث ہیں جب کہ ترکی خلافت اسلامیہ کو بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے جو تقریباً ایک صدی پہلے سلطنت عثمانیہ کے ساتھ ختم ہوچکی تھی۔شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ قطر کے ساتھ جاری تنازع مزید طویل عرصے تک جاری رہ سکتا ہے تاہم قطر کو سعودی عرب میں ہونے والی عرب لیگ کانفرنس میں شرکت سے روکا نہیں جائے گا۔
Tag Archives: Salman
سلما ن بٹ ایک با ر پھر ریڈ زون میں
سڈنی (ویب ڈیسک)سپا ٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا مکمل کرنے والے محمد عامر کے بعد لیفٹ ہینڈ بلے باز سلمان بٹ کی قومی ٹیم میں ممکنہ واپسی کیخلاف صدائیں بلند ہونے لگیں۔سابق آسٹریلوی کر کٹرز ریان ہیرس اور مائیک ہسی نے سلمان بٹ کی قومی ٹیم میں ممکنہ واپسی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان بٹ کی انٹرنیشنل کر کٹ میں واپسی کے حق میں نہیں،سلمان بٹ اس وقت کپتان تھے اور انھوں نے اپنے کھلاڑیوں کو چیٹنگ کا حکم دیا، سلمان بٹ کی ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق سلمان بٹ کی قومی ٹیم میں ممکنہ واپسی کیخلاف آوازیں بھی بلند ہونا شروع ہوگئیں۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر ریان ہیرس نے کہا کہ میں سلمان بٹ کی واپسی کے حق میں نہیں ہوں، میں جانتا ہوں کہ اسی جرم میں شامل عامر اب ہمارے ملک میں کھیل رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ انھیں یہاں پر نہیں ہونا چاہیے تھا مگر یہ بھی ہے کہ جب جرم ہوا تب ان کی عمر 17 برس تھی، اس کے باوجود میرا دل اس دلیل کو ماننے پر تیار نہیں ہے لیکن جہاں تک سلمان بٹ کا معاملہ ہے وہ اس وقت کپتان تھے اور انھوں نے اپنے کھلاڑیوں کو چیٹنگ کا حکم دیا۔سابق اسٹار بیٹسمین مائیک ہسی نے بھی اس معاملے میں ہیرس کے سخت موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ سلمان بٹ کی ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے، کچھ لوگ کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے بھی اپنی سزا پوری کرلی اور انہیں بھی عامر کی طرح موقع ملنا چاہیے مگر آپ کو یہ یادرکھنا چاہیے کہ عامر تب 17 سال کے بچے تھے اور انہیں سلمان بٹ نے ہی برے کاموں پر مجبور کیا، اس لیے مجھے فاسٹ بولر سے ہمدردی ہے لیکن سلمان کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی اجازت دینا بہتر نہ ہوگا۔
کتر ینہ جیسی کوئی نہیں…. دل کی بات زبان پر
بھارت(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے اپنے دونوں بھائیوں اربازخان اورسہیل خان کے ہمراہ بھارتی ٹی وی شو میں شرکت کی، شو تا حال آن ائیرنہیں کیا گیا ہے تاہم تینوں بھائیوں کی ایک ساتھ شرکت کرنے والے شو کے ٹیزر نے ہی خاصی دھوم مچادی ہے۔ شو کے ٹیزرمیں جب میزبان نے سلمان خان کے بھائی اوراداکارسہیل خان نے جب بہترین اداکاروں کے حوالے سے پوچھا تو ان کے جواب سے پہلے ہی سلمان خان نے بے ساختہ کہا کہ ساری اداکاراو¿ں میں کترینہ کیف بالی ووڈ کی بہترین اداکارہ ہیں، ان جیسا کوئی بھی نہیں۔
سلمان خان نے عوام سے ایساکیا مانگ لیا…. مداح سو چنے پر مجبور
ممبئی( ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے قریبی دوست شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی نئی آنے والی فلم کے نام کے لیے عوام سے تجاویز مانگ لیں۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان دوستی وقت کے ساتھ گہری ہوتی جارہی ہے اور دونوں اداکار ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیرکے ساتھ ساتھ تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں جب کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کو گھر میں ہونے والی تقریبات میں بھی شرکت کرتے نظر آتے ہیں لیکن اب دبنگ خان کے اقدام نے دونوں کی دوستی کو مزید گہرا کردیا ہے۔سلمان خان نے امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بننے والی شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی فلم کی اگلے برس 11 اگست کو نمائش کا اعلان کردیا ہے جس کے ساتھ ساتھ انہوں نے مداحوں کے لیے فلم کانام تجویز کرنے کی بھی پیش کش کی ہے۔ سلمان خان کا فلم کا تشہیری پوسٹر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کی فلم آرہیہے جس کی تاریخ کا فیصلہ میں نے کیا ہے لیکن فلم کا نام پ آپسب تجویز کردیں۔واضح رہے کہ ہدایتکار امتیاز علی کی فلم میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کریں گے۔