لاہور(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ منیجمنٹ کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اچھی ٹیم بنائیں، انگلینڈ کیلیے اسکواڈ کا انتخاب سب نے مشاورت سے کیا، فواد عالم کو کیمپ میں بلانے کا مقصد تھا کہ چیک کیا جائے، میرا بس چلتا تو تمام 25 کھلاڑیوں کو اپنے ساتھ انگلینڈ لے جاتا۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ سب نے مل ٹور کی ضرورت کے مطابق بہترین کمبی نیشن بنایا، ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے کہ کچھ منتخب ہوجاتے ہیں اور دیگر نہیں ہوتے،ایسا نہیں کہ جو اب منتخب نہیں ہوا،آئندہ بھی نہیں ہوگا،نوجوان کھلاڑیوں کو تسلسل کیساتھ مواقع دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شاداب کے پاس لیگ اسپن اور گگلی ہے،اس لئے منتخب کیا،وہاں سردی بہت ہے یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ اسپنر کھلاتے بھی ہیں یا نہیں،حارث سہیل اور اسد شفیق بھی بطور اسپنر ٹیم کے کام آسکتے ہیں۔انگلینڈ میں قبل ازوقت جانے اور ٹور میچ کھیل کر کنڈیشنز سے بہتر انداز میں ہم آہنگ ہوسکتے ہیں، ناتجربہ کار ٹیم ہے مگر اس کو اعتماد دینے کی کوشش کررہے ہیں۔
Tag Archives: sarfaraz ahmad
کپتان سر فراز احمد نے ٹیسٹ سیریز میں ہار کی اصل وجہ بتا دی
دبئی(ویب ڈیسک) سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹاس سرفراز احمد کی آ س توڑتی رہی۔کلین سوئپ کے بعد پریس کانفرنس میں کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ سری لنکن ٹیم نے بہترین بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کیا، پیسرز نے بھی اہم وکٹیں حاصل کیں، سیریز میں ناکامی سے ہم نے بہت کچھ سیکھا، ہمیں نوجوان کرکٹرز کی خدمات میسر اور میری بھی بطور کپتان یہ پہلی سیریز تھی، کوشش ہوگی کہ آئندہ یہ غلطیاں نہ دہرائیں۔کپتان نے کہا کہ ایشیائی وکٹوں پر ٹاس ہارنے کے بعد میچ میں واپس آنا کافی مشکل ہوتا ہے، سکہ حریف کے حق میں پلٹنے کے باوجود پاکستانی ٹیم نے دونوں میچز میں کم بیک کیا مگر جیت مقدر نہ بن سکی، ہمارے اصل مسائل بیٹنگ میں رہے،اس شعبے میں بہترکارکردگی کی مظاہرہ کرتے تو نتائج بہتر ہوتے،اچھے آغازملنے پر بھی بیٹسمین بڑے اسکور نہیں پائے۔ مڈل آرڈر کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،جن پلیئرز نے ففٹیز بنائیں ان کومزید کوشش کرتے ہوئے سنچریاں بنانا ہونگی۔سرفراز احمد نے اسد شفیق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر پہلے یا دوسرے ٹیسٹ کی ابتدائی باری میں کوئی بیٹسمین ایسی اننگز کھیل جاتا تو نتیجہ کچھ اور ہوتا،پہلے مڈل آرڈر کافی مضبوط تھی،اب تھوڑے مسائل پیش آرہے ہیں،امید ہے کہ نوجوان بیٹسمین ڈومیسٹک کرکٹ میں جاکر اپنی غلطیاں سدھارنے کیلیے کام کرینگے اور ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔کپتان نے کہا کہ بابر اعظم باصلاحیت ہیں،انھیں ابھی سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے،امید ہے کہ مستقبل میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
سرفراز احمد کیلئے ایک ہی دن میں دو بڑی خوشیاں
کراچی(ویب ڈیسک ) قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بڑی خوشی مل گئی، وکٹ کیپر بیٹسمین بیٹے کے باپ بن گئے۔قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بڑی خوشخبری مل گئی، وکٹ کیپر بیٹسمین بیٹے کے باپ بن گئے، ان کی اہلیہ نے مقامی اسپتال میں بچے کو جنم دیا۔ دوسری جانب سابق کپتانوں کی حمایت کے بعد سرفراز احمد نے معروف کرکٹ ویب سائٹ کے سروے میں بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیاکون ہوگا پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان اس سلسلے میں وسیم اکرم، معین خان اور شاہد آفریدی سمیت کئی سابق کپتانوں نے اپنا ووٹ سرفراز احمد کے پلڑے میں ڈال دیا ہے لیکن ساتھ ہی کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے بھی عوام کا فیصلہ بھی سامنے لی آئی ہیں اب صرف پاکستان کرکٹ بورڈ کی حتمی منظوری کا انتظار ہےکرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا میں ناقص پرفارمنس کے بعد مصباح الحق اور اظہر علی کو کو ہٹا کر قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹس میں ایک ہی کپتان کی باتیں گردش کررہی ہیں، جس کیلئے ماہرین سرفراز احمد کو ممکنہ قائد کے روپ میں دیکھ رہے ہیں۔چیف سلیکٹر انضمام الحق اور سابق ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی نے بھی تینوں فارمیٹس کیلئے ایک کپتان کی حمایت کی ہے۔
سرفراز کا متبادل کون ؟….اہم نام سامنے آگیا
لاہور(ویب ڈیسک)نائب کپتان سرفراز احمد کے متبادل سے متعلق سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ میں معاملات طے پاگئے ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ میں کامران اکمل کے حوالے سے اتفاق رائے ہوگیا ہے جس کے مطابق انہیں سرفراز احمد کی جگہ آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز میں شامل کیا جائے گا،قومی ٹیم کے نائب کپتان کو والدہ کی علالت کی وجہ سےدورہ ا آسٹریلیاادھورا چھوڑ کر واپس آناپڑا ہے .پینتیس سالہ کامران اکمل ساڑھے تین سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کررہے ہیں ،انہوں نے ا آخری میچ بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی میں کھیلا تھاقائد اعظم ٹرافی میں ان کی پرفارمنس شاندار رہی جس میں انہوں نے اناسی رنز کی اوسط سے ایک ہزار پینتیس رنز بنائے تھے ,محمد عرفان والدہ کے انتقال کی وجہ سے پاکستان میں موجود ہیں اور ا±ن کی جگہ جنید خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے.دوسری جانب آسٹریلیا کیخلاف پہلے ایک روزہ میچ کیلئے گرین شرٹس بھرپور تیاروں میں مصروف ہے ،،ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کو بیٹنگ ،بالنگ اور فیلڈنگ کیساتھ فٹنس کی خصوصی ڈرلز کرائی گئیں .بالنگ کوچ اظہر محمود نے گیند بازوں کو خصوصی ٹپس دیں۔پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ڈے نائٹ میچ تیرہ جنوری کو کھیلا جائے گا۔