ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں جملہ مالیت کے کرنسی نوٹوں اور سکوں کے نئے تیار کردہ ڈیزائن کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔ مملکت میں کرنسی نوٹوں اور سکوں کا یہ اب تک کا چھٹا ڈیزائن ہے۔ اس سے کرنسی نوٹوں کے پانچ ڈیزاین تبدیل کیے جا چکے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق گذشتہ روز معدنی سکوں اور کاغذ کے نئے ڈیزائن کردہ نوٹوں کی ایک ایک کاپی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے پیش کی گئی۔شاہ سلمان کو نئے ڈیزائن کردہ نوٹوں کے بارے الیمامہ شاہی محل میں ان کے دفتر میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سعودی وزیرخزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان، سعودی عرب کی مالیاتی ایجنسی کے گورنر ڈاکٹر احمد عبدالکریم الخلیفی، ڈپٹی گورنر عبدالعزیز صالح الفریح اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔
Tag Archives: Saudi Currency
سعودی عرب کی کرنسی تبدیل ، نوٹوں پر کس کی تصویر ….جان کر آپ بھی حیران
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی کرنسی 13 دسمبر سے تبدیل ہوجائیگی۔ نئے کرنسی نوٹوں میں استعمال کی جانے والی تار ، لوگو، تصاویر کی بناوٹ بھی تبدیل ہوجائیں گی۔ مقامی میڈیا کے مطابق نوٹوں پر مکہ مدینہ کی عظیم مساجد اور مختلف یادگار عمارات کی تصاویر ہونگی جن سے سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی کی عکاسی ظاہر ہوگی۔