اسلام آباد،لاہور، کراچی (نمائندگان خبریں) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کی گفتگو اور لہجے میں بدلاﺅ کا سیاق و سباق سمجھتے ہیں ،حکومتی اشارے کے بعد پیپلز پارٹی اپنے اصل کی جانب لوٹ رہی ہے ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاناما لیکس پر پہلے موقف سے رجوع کا فیصلہ کر چکی ہے تو یہ اس کا حق ہے ،پاناما زدہ حکمرانوں کے پہلو سے جو بھی بندھنا چاہے گا صفر ہو جائے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاناما لیکس پرعمران خان اور تحریک انصاف سرخرو ہوچکی ہے ۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا دھرنا کتنے دن جاری رہے گا یہ حکومت بتائے گی ، گورنر سندھ کو مصطفی کمال کے الزامات کے بعد استعفی دے دینا چاہئے ۔ حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ پانامالیکس اور کرپشن کے خلاف سندھ کے دورے پر نکلے ہیں ، دو نومبر کے دھرنے میں سندھ کے لوگوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کے لیے سندھ کے ہر حصے میں جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر دنیا بھر کے ممالک میں تحقیقات ہوچکی ہیں لیکن نواز شریف کے خلاف پاکستان کے اداروں نے تحقیقات کرنے سے انکار کردیا ، اداروں کو کہنا ہے کہ پاناما لیکس اخبار کی خبر ہے اس پر تحقیقات نہیں کی جاسکتی۔ سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمرانوں کےلئے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے فوری احتساب کا مطالبہ مان لےں، قر ضے لےنا حکمرانوں کا ”شوق“بن چکا ہے،نےت ٹھےک ہوجائے تو پانامہ لےکس کی تحقےقات کا مسئلہ اےک دن مےں حل ہوسکتا ہے،2نومبرکو احتجاج کا حتمی فےصلہ ہوچکا ہے اس مےں کسی قسم کی کوئی تبدےلی نہےں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کشکول توڑنے کا نعرہ لگانے والے حکمرانوں نے اتنے غےر ملکی قر ضے لےے ہےں کہ آنےوالی نسلےں بھی انکو اتارتی رہےں گی اس سے بڑ ا ملک اور قوم کے ساتھ اور ظلم کےا ہوسکتا ہے۔ پاکستان تحرےک انصاف تحرےک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے جاری کردہ بےان مےں کہا ہے کہ 2نومبر کو کرپٹ ٹو لے کا ےو م حساب ہوگا ،پانامہ چور حکمران ٹولہ جتنا جلدی ہو اپنے آپ کو احتساب کے لےے پےش کر دےں ورنہ بعد مےں ان کے پاس پچھتاوائے کے سواکچھ نہےں بچے گا ،دھندلی زدہ اور پانامہ چور حکمرانوںنے جمہورےت اور اداروں کو نقصان پہنچاےا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحرےک انصاف جمہورےت اور سےا سی جدوجہد پرےقےن رکھتی ہے ،ملک کی تارےخ مےں اےک واضع لکےرکچھ چکی ہے کہ اےک طرف کرپٹ ٹولہ اور دوسری طرف تحرےک انصاف اور عوام کھڑی ہے۔نواز شرےف اور آصف زرداری کے دربوریوں کے ہاتھ پاﺅں پھول چکے ہےں اور ےہ مودی کی طرح عمران خان کے خلاف زہر اگل رہے ہےں ۔عوام فےصلہ کر چکے ہےںکہ کرپٹ ٹو لہ کا احتساب ہو کر رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک بڑی اورسب سے زیادہ سٹریٹ پاور رکھنے والی جماعت ہے، حکمرانوں کو آئین و قانون کا پابند بنائیں گے۔ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بدحواسی میں بم کو لات مارنے کے عادی حکمرانوں کے پاو¿ں پہلے ہی اکھڑ چکے ہیں اور 2نومبر حکومت کے اعصاب پرسوار ہو چکا ہے ان حالات میں ابن الوقت سیاستدانوں کے چہرے عوام کے سامنے آ رہے ہیں اور خورشید شاہ سے لے کر مولانافضل الرحمان تک کے خوشامدانہ بیانات مفادات کی سیاست واضح کر رہے ہیں ،حکومت پاناما لیکس کی طرح ڈان نیوز کی تحقیقات پر بھی مٹی ڈالنا چاہتی ہے لیکن اب حکمرانوں کو مزید مہلت نہیں ملے گی اور انہیں اپنی غلطیوں کا جواب دہ ہو نا پڑے گا ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خا ن نے کرپٹ وزیراعظم کو للکار کر ”ڈروخوف“کے بت کو پا ش پاش کردیا ‘لوگ شہنشا ہیت سے اکتا کر نواز شریف سے ملک کی لوٹی دولت کا حساب مانگ رہے ہیں‘ نیب سمیت تمام قومی اداروںمیںملکی دولت لوٹنے والوں کی لائینیں لگی ہوئی ہے‘ سرکاری محکموں اور انکے افسران کا احتساب کئے بغیر کرپشن کا خا تمہ ممکن نہیں‘خیبر پختونخواہ میں سخت مانیٹرنگ اور احتساب کا نظام مضبوط ہونے کے باعث کرپشن میں واضح کمی آئی۔اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں ایڈ ﺅائزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ با ریا ں طے کرکے حکومت کرنے والے کسی قیمت پر ایک دوسرے کا احتساب نہیں ہونے دینگے ۔