لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے قریب لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے سائٹ آفس پراجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے کے تعمیراتی کاموں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعلیٰ کو منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے سائٹ آفس پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کوٹ سے منصوبے پر عملدر آمد کی اجازت ملنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ سب آپ کی مشترکہ کاوشوں اور اجتماعی اقدامات کا نتیجہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ منصوبے میں 22ماہ کی بے پناہ تاخیر ہوئی ہے اور مفاد عامہ کے اس عظیم منصوبے میں تاخیر کی ذمہ دارتحریک انصاف ہے۔ باشعور عوام پی ٹی آئی کا محاسبہ کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ جن سیاسی عناصر نے اس عظیم منصوبے میں رکاوٹیں کھڑی کیں ان کا محاسبہ عوام کریں گے۔ پی ٹی آئی نے عوامی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے منصوبہ دو بارہ ٹرےک پر آگےا ہے۔ زندگی مےں اےسے مواقع آتے رہتے ہےں تاہم ہمےں صبر وتحمل، برداشت اور ہمت سے کام جاری رکھنا ہے اور ےہ قوم کو کچھ کر دکھانے کا موقع ہے۔ آپ سب دن رات محنت کرےں اور منصوبے کی جلد تکمےل کےلئے جت جائےں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی ہے۔ ہم نے ہر دور میں عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی کو اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کے شاندار ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ ماضی کے حکمرانوں کی طرح وعدوں اور دعووں کی بجائے ہر شعبہ کی بہتری کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کر کے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور توانائی کے منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ ملک کو توانائی بحران سے نجات دلانے کا وعدہ پورا کر دکھایا ہے۔ ملک کی ترقی کے لئے بھرپور جذبے سے آگے بڑھتے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نامور ادیب، ہمدرد ایڈیٹوریل بورڈ کے سربراہ اور بچوں کے رسالے ”ہمدرد نونہال“ کے مدیر مسعود احمد برکاتی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے سندر میں کرنٹ لگنے سے مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق وفاقی وزےر ملک نعےم خان اعوان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔