سمندر پر آنا مگر بھولے سے بھی نہانے نہ جانا۔ گرمی کے موسم میں سمندر بپھر گیا۔ مختلف مقامات پر شہریوں کے ڈوبنے کے پے در پے واقعات پر سندھ سرکار نے ایکشن لے لیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے چھ ماہ کے لئے سمندر میں نہانے پر پابندی لگا دی۔ پہلی بار طویل مدت کے لئے لگائی گئی پابندی پر فوری اطلاق ہو گا۔ منچلے سمندر میں کودنے سے پہلے سوچ لیں۔ لہروں سے چھیڑ چھاڑ حوالات کی ہوا کھلا سکتی ہے۔ عید الفطر، عید قرباں، یوم آزادی پر بھی شہری پابندی کے باعث سمندر میں نہیں نہا سکیں گے۔
Tag Archives: Sindh
سندھ پولیس کا نیا اقدام ….کس کو ملے گی مدد۔؟
کراچی (ویب ڈیسک) سندھ پولیس نے کارروائی میں تاخیر کی بڑھتی شکایات پر مددگار ون فائیو کال کو آو¿ٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ شہر کے ہر تھانے کو کوئیک ریسپانس پولیس فورس بھی دی جائے گی۔ ہر تھانے سے ٹیپ بھی منسلک کیا جائے گا۔ کسی بھی ا طلاع پر پولیس کو جائے وقوعہ پر پہنچنے میں مدد ملے گی۔