زعفران کو عموماً کھانوں میں ذائقے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اس کی خوشبو کی وجہ سے اسے کئی طرح کے مشروبات میں بھی ڈالا جاتا ہے۔ زعفران کے بہت سے ایسے فوائد ہیں جن کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔ جب جلد کو توجہ دینے کی بات آتی ہے تو زعفران آپ کے لئے بے حد کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔
سیاہ دھبوں اور چھائیوں کیلئے
٭شہد اور زعفران برابر مقدار میں ملاک کر پیسٹ بنا لیں۔ اسے جلد کے متاثرہ حصے پر لگائیں۔ پندرہ بیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں اس کے علاوہ چھائیوں پر لازماً کریم بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ دونوں کا استعمال جاری رکھنے سے چھائیاں جلدہی غائب ہوجائیں گی۔
گورے رنگ کیلئے
٭ چٹکی زعفران اور سورج مجھی کے بیج دودھ میں بھگو دیں۔ رات بھر چھوڑ دیں صبح چھان کر پیس لیں۔ اس مکسچر کو چہرے پر ہفتے میں اسے 2 بار لگائیں۔ رنگت نکھر جائےگی۔
٭ کیل مہاسوں کیلئے
تلسی کے پتوں میں ایک چٹکی زعفران کو ملا کر پیس لیسں تھوڑا سا پانی ڈال کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگائیں۔ خشک ہوجانے پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اس کے علاوہ زعفران کا صابن بھی کیل مہاسوں اور بلیک ہیڈز کے لئے فائدے مند ہے۔
بے رونق جلد کیلئے۔
چھوٹے چمچ میں ایک چٹکی زعفران شامل کریں اور رات بھر چھوڑ دیں۔ اس میں چمچ دودھ‘3 قطرے زیتون کا تیل اور ایک چوتھائی چینی ملائیں۔ روئی کو اس میں بھگو کر چہرے پر لگائیں۔ چند منٹ کیلئے خشک ہونے دیں۔ اس سے جلد چمک جائے گی اور ایکسٹولینٹ بھی ہوجائے گی۔
٭خشک جلد کیلئے۔
زعفران کے پاﺅڈر میں لیموں کے چند قطرے شامل کریں۔ اس میں چند قطرے دودھ ملائیں اور اس پیسٹ کو چہرے پر لگا رہنے دیں پھر ہلکے گرمی پانی سے منہ دھو لیں۔