لاہور(خصوصی رپورٹ)سعودی وزارت الحج نے گزشتہ سال عمرہ کرنے والوں کو دی گئی 2000ریال کی چھوٹ ختم کر دی ،دوسری دفعہ عمرہ کرنے والے ہر مرد ،خواتین اور بچے پر 2000سعودی ریال نافذ، 40 سال سے کم عمر افراد پر عمرہ ویزہ پر پابندی لگا دی گئی ،40سال سے کم عمر نوجوان بیگم اور والدہ کے ساتھ جبکہ 40سال سے کم عمر بیٹی باپ کے ساتھ ویزہ حاصل کر سکے گی سعودی وزارت الحج نے عمرہ سیزن کے آغاز پر کہا تھا کہ نئے سال 1439ہجری میں دوسری دفعہ عمرہ پر جانے والوں پر 2000ریال لگیں گے ،1438ہجری گزشتہ سال عمرہ کرنے والوں پر2000ریال کی شرط نہیں ہو گی اب جبکہ عمرہ ایجنٹو ں نے ہزاروں کی تعداد میں پاسپورٹ اکٹھے کر لیے ہیں ان کی اپروول آ رہی ہیں 11اکتوبر کو 2000ریال عائد کرنے کا بم گرا دیا گیا ہے جس سے عمرہ انڈسٹریز کوشدید نقصان اٹھانا پڑے گا کیونکہ 85ہزار یا ایک لاکھ روپے میں عمرہ پیکیج کی بکنگ کرنے والوں کو جب مزید60ہزار رپے جمع کرانے کا کہا جائے گا تو وہ صاف جواب دے دیں گے کہ آپ نے پاسپورٹ لیتے ہوئے آگاہ نہیں کیا 2000ریال آپ ادا کریں ،عمرہ ایجنٹو ں اور عمرہ زائرین کے درمیان شدید لڑائیوں کا احتمال ہے ملک بھر کے عمرہ ایجنٹوں نے سعودی وزارت الحج کے اچانک 2000 ریال مسلط کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے سعودی حکومت نے یکم جنوری 2018ء سے 5فیصد ٹیکس عمرہ پر لگانے اور ہر عمرہ زائر کے لیے بائیو میٹرک لازمی قرار دینے کا اعلان پہلے کر رکھا ہے ،بائیو میٹرک کے لیے 650روپے ہر عمرہ زائر کو یکم جنوری 2018 ءسے جمع کرانا ہوں گے۔

















