اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاناما لیکس میں شامل دیگر پاکستانیوں سے متعلق بھی اہم خبرآگئی۔ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس میں نام آنے والے دیگر پاکستانیوں کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردیں ۔ دورکنی بنچ تئیس نومبرسے کیس سنے گا ۔آف شور کمپنیوں سے متعلق پاناما لیکس میں شامل دیگرسیکڑوں افراد کیخلاف جماعت اسلامی اور طارق اسدایڈووکیٹ نے درخواستیں دائر کررکھی ہیں ۔ جن میں تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی استدعا کی گئی ہے ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پاناما لیکس میں نام آنے والے دیگر پاکستانیوں کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردیں۔ سماعت 23 نومبر سے جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں دورکنی بینچ کرے گا۔ بینچ کے دوسرے رکن جسٹس مقبول باقر ہوں گے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر کیخلاف پاناما کیس کے دوران ان دونوں درخواستوں کوالگ کردیا گیاتھا ۔
Tag Archives: supreme-court-pakistan
پاناما کیس :سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ دیدیا ….مقتدر حلقوں میں کھلبلی
اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ کیس کی سماعت آج صبح دوبارہ شروع ہوئی تو عدالت نے سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ کیس میں التوا کسی صورت نہیں دیا جائے گا۔ تمام درخواستوں کا جائزہ لے کر فیصلہ حقائق کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ طارق اسد ایڈووکیٹ نے کہا عمران کے احتجاج سے عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے۔ عمران اور جہانگیر ترین کی بھی آف شور کمپنیاں ہیں۔ سب کے خلاف تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے۔ عمران خان کی طرف سے کیس بارے مزید شواہد اور دستاویزات پیش کی گئیں۔ طارق اسد ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران کا نام بھی پانامہ لیکس میں شامل ہے۔