Tag Archives: tahir-ul-qadri

فیصلہ حکمرانوں کی مرضی کا نہ ہُوا تو کیا ہوگا؟؟طاہر القادری کا دبنگ اعلان

اسلام آباد(آئی این پی) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ جن کی اوقات فقط ایک عدد اقامہ تھی وہ تین تین بار وزیراعظم بن گئے ،نظام نہ بدلا تو کونسلر سطح کے لوگ ملکی دولت اور وقار سے کھیلتے رہیں گے،پاناما کیس میں فیصلہ مرضی کے برعکس آنے پر حکمران توڑ پھوڑ اور بد امنی پھیلاا سکتے ہیں،ماڈل ٹاﺅن میں قتل و غارت گری کے بعد شریف برادران کے حوصلے بڑھ گئے،بلا تفریق احتساب کا یہ نادر موقع کھو دیا گیا تو پھر انصاف اور سلامتی کے وہ ادارے جو آج کچھ نہ کچھ کرنے کی ہمت رکھتے ہیں کل کو اس سے بھی محروم کر دئیے جائینگے ۔اربوں کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن بھی اربوں میں ہے ،ملک ایسے چلتے ہیں؟ اسلام آباد میڈےا سیل کے مطابق وہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ، ویمن لیگ، ایم ایس ایم کے مرکزی رہنماﺅں سے ٹیلیفونک خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور عوامی تحریک کی یوتھ نے جان ہتھیلی پر رکھ کر موجودہ لوٹ مار کے نظام کو چیلنج اور ایکسپوز کیا، آج دنیا بھر سے اس لٹیرے نظام کے سرپرستوں کے خلاف گواہیاں آرہی ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسا غریب ملک جس کا ہر شہری آج ایک لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہے اس ملک کے ہر ترقیاتی اور توانائی کے منصوبے میں اربوں کی کرپشن پکڑی جارہی ہے مگر کسی کا کچھ نہیں بگڑتا کیونکہ اداروں میں خاندانی غلامی کا حلف اٹھانے والے بٹھائے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ظفر حجازی کو عبرتناک سزا دے کر بقیہ کیلئے مثال بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے اقرار کیا کہ اسلام آباد نیو ایئرپورٹ منصوبہ 35ارب کا تھا بڑھ کر108 ارب کا ہو گیا،اسی طرح نندی پور منصوبہ 35ارب کا تھا 58ارب میں مکمل ہوا، نیلم جہلم پراجیکٹ 167 ملین ڈالر کا تھا بڑھ کر 5ارب ڈالر کا ہو گیا، سڑکوں کی تعمیر کے درجنوں ایسے منصوبے ہر سال پکڑے جاتے ہیں جن کی ادائیگیاں ہو جاتی ہیں مگر ان منصوبوں کا زمین پر وجود نہیں ہوتا۔

قصاص تحریک کا دوسرا راﺅنڈ کب شروع کر نا ہے ،طاہر القادری کا اہم بیان سامنے آگیا

لاہور (وقائع نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے تو پھر جو سلوک عام ڈاکو اور قاتل کے ساتھ ہوتا ہے وہی سلوک پاناما کے چوروں اور ماڈل ٹاﺅن کے قاتلوں کے ساتھ بھی ہوناچاہیے ؟قومی مجرم اس بار سنبھل گئے تو پھر خدانخواستہ ملک نہیں سنبھلے گا۔ 15 جولائی کے احتجاجی جلسہ میں ہزاروں کارکنان کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوامی تحریک کے کارکن شہدائے ماڈل ٹاﺅن کے قصاص اور ظالم نظام کے خلاف جدوجہد کے حوالے سے آج بھی پر عزم اور تازہ دم ہیں ،کارکنوں کے سمندر نے مال روڈ لاہور پر اکٹھے ہو کر میرا سر فخر سے بلند کر دیا۔قصاص تحریک کا دوسرا راﺅنڈ باقی ہے ،انصاف نہ ملا تو پھرسڑکوں پر آئیں گے اور اس بار قصاص لیے بغیر گھروں کو نہیں لوٹیں گے ۔ گزشتہ روز انہوں نے عوامی تحریک کے مرکزی رہنماﺅں سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کی ہوائیں چل پڑیں، لٹیرا اقتدار آخری سانسوں پر ہے ،عوام جاگتے رہیں، مجرم ٹولہ کسی حد تک بھی گر سکتا ہے ،اگر اس بار یہ سنبھل گئے تو پھر ملک نہیں سنبھلے گا ،انہیں اقتدار میں لانے والی غیر ملکی قوتیں اپنا کھیل کھیل رہی ہیں، محب وطن عوام ،قاتلوں سے جان چھڑوانے کا یہ قیمتی موقع ضائع نہ ہونے دیں، انہوں نے کہا کہ میں بار دگر جے آئی ٹی کے جرا¿ت مند ممبران کو شاندار رپورٹ مرتب کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں ،سپریم کورٹ جے آئی ٹی کے ممبرز اور ان کے اہلخانہ کو پوری طرح تحفظ دے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداءبھی انصاف کیلئے سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک کر کے قاتلوں کے چہروں سے نقاب ہٹائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں ان کی ڈاکہ زنی اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ان کا قاتل ہونا بے نقاب ہو چکا، اس کے باوجود ان قاتلوں سے کوئی نرمی ہوئی تو پھر ملکی مستقبل کیلئے دعا ہی کی جا سکتی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ میں اس بات کا سب سے بڑا حامی ہوں کہ گو نواز گو کی تحریک پر تمام اپوزیشن جماعتیں اور عوام اکٹھے ہو جائیں، قوم ملک بچانے اور ڈاکوﺅں کا بھگانے کیلئے وکلاءکی طرف دیکھ رہی ہے ،وکلاءاپنا کردار ادا کریں۔ گو نواز گو کی تحریک میں اب ینگ ڈاکٹرز، مزدوروں، ایپکا ،صنعتکار ،تاجر ،خواتین ،اساتذہ ،پروفیسرز ،کسان سب شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا اس بات پر غیر متزلزل یقین ہے کہ ڈاکہ زنی اور قتل و غارت گری کو تحفظ دینے والے اس نظام پر اس بارکاری ضرب نہ لگی توچور ڈاکو پھر کسی نہ کسی شکل میں مسلط ہو جائیں گے۔

عوامی تحریک کیلئے بڑی خوشخبری ،ڈاکٹر طاہر القادری بارے اہم خبر

راولپنڈی(صباح نیوز)عدالت نے جہلم انٹرچینج ہنگامہ آرائی کیس میں پاکستان عوامی تحریک کے ایک سو دس کارکنوں کو بری کردیا ڈاکٹرطاہرالقادری کو بدستور اشتہاری قراردیاگیا ہے جہلم انٹرچینج ہنگامہ آرائی کیس میں پاکستان عوامی تحریک کے مارچ کے دوران کارکنوں سے تصادم میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق جبکہ چوبیس زخمی ہوئے تھے واقعہ میں ملوث کسی کارکن کی شناخت نہ ہوسکی۔کارکنوں کی جانب سے بریت کی درخواست عدالت نے منظور کرلی کیس کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے کی۔کیس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کو بدستور اشتہاری برقرار رکھا گیا ہے۔عدالت نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے دائمی وارنٹ بھی برقرار رکھے۔

نواز شریف کو اقتدار میں کون لایا ؟؟ڈاکٹر طاہر القادری نے بھید کھول دیا

لاہور(وقائع نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے گزشتہ روز لندن میں مصروف دن گزارا۔انہوں نے اوورسیز تنظیموں کے رہنماﺅں سے ملاقات کے دوران کہا کہ نواز شریف کو عالمی مہرے ایک مخصوص ایجنڈے کے ساتھ اقتدار میں لائے، وہ بال بھی بیکا نہیں ہونے دینگے، عالمی سازش ہونے کے بیانات مذاق ہیں، پاناما کیس کی تفتیش اور چیخیں مصنوعی اور سکرپٹ کے مطابق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اقتدار میں آئے نہیں لائے گئے ہیں، اس میں ہمسایوں اور 7 سمندر پار کے دوستوں کی ہیوی انویسٹمنٹ شامل ہے،قوم تصویر کے اس رخ کو ذہنوں سے اوجھل نہ ہونے دے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک ہونے اور استغاثہ کیس کا حصہ بننے سے شریف برادران کی بولتی بند اوران کی گردنوں کے سریے نکلیں گے، ریاست نے 14 شہریوں کو قتل کیا اور نظام عدل قاتلوں کو تحفظ دے رہا ہے، ابھی ظلم کی سیاہ رات اپنے عروج پر ہے، تبدیلی کے عمل کی نشاندہی کرنے والی علامات فی الحال نظر نہیں آرہیں، ہماری نظر شہدائے ماڈل ٹاﺅن کے انصاف پر ہے، اسی انصاف سے 21 کروڑ عوام پر انصاف کے بند دروازے کھلیں گے۔دریں اثناءپاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ آج بھی ہمارے وکلاءشہدائے ماڈل ٹاﺅن کے انصاف کیلئے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے، ہماری اطلاع کے مطابق پنجاب حکومت ،پولیس اور پراسیکیوشن نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ایک اور اشتہاری کو ضمانت کی ”ضمانت“ دے دی ہے ، ایس پی سلیمان پولیس کی ایف آئی آر اور پولیس کی جے آئی ٹی کی روشنی میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے کیس میں اشتہاری قرار پائے ،اب 3سال کے بعد اس اشتہاری کو ضمانت بھی ملے گی اور پرکشش تقرری بھی ۔شہریوں کے قتل عام کے بعد انصاف کا قتل عام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا انصاف کے آئینی محافظوں سے سوال ہے کہ کیا قتل کیس کے ہر اشتہاری کو یہی پروٹوکول ملتا ہے جو سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس کے اشتہاری ایس پی سلیمان کو مل رہا ہے ؟انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے نامزد قاتل آج بھی حکومت میں ہیں اور اپنے اثرورسوخ کے باعث شہدائے ماڈل ٹاﺅن کے ورثاءکو انصاف ملنے نہیں دے رہے؟سانحہ ماڈل ٹاﺅن استغاثہ کیس کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مزید سماعت 3اگست کو ہوگی، ججز کو چھٹیاں ہونے کے باعث لمبی تاریخ پڑی۔

بکروں کی بجائے ان کی ماں کی قربانی چاہتے ہیں ….طاہر القادری کا حیران کن بیان

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن استغاثہ کیس کے حوالے سے ہمارا بنیادی مو¿قف اور مطالبہ سانحہ کے مرکزی ملزمان شریف برادران کو طلب کرنا ہے جو نہیں کیا گیا۔ تاہم ان کی طلبی کے لیے اپنا قانونی حق استعمال کریں گے۔ بکروں کا صدقہ نہیں چلے گا امید ہے پولیس والے صولت مرزا کی طرح بے وقت نہیں بولیں گے، انہیں انصاف حاصل کرنے کے لیے بروقت بولنا ہو گا۔ وکلاءسے بریفنگ لینے کے بعد فیصلے پر تفصیلی بات کروں گا ۔ انہوں نے مرکزی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے ٹی سی نے آئی جی سے لے کر سانحہ میں ملوث کانسٹیبل تک کو طلب کر لیا مگر غیرقانونی حکم دینے والے حکمرانوں کو طلب نہیں کیا گیا ۔ حکمرانوں کے غیر قانونی احکامات پر آنکھیں بند کر کے عمل کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے لیے یہ کھلا پیغام ہے کہ شریف برادران نے انہیں اپنے سیاسی مفاد کیلئے استعمال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کے غیرقانونی احکامات پر عمل کرنے والے اب بے گناہوں کو قتل کرنے کی سزا بھگتیں گے۔ ابھی بھی وقت ہے کہ پولیس افسران پورا سچ بول دیں اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے مرکزی ملزمان کے بارے میں قانون اور عوام کو آگاہ کر دیں ورنہ شریف برادران پھانسی کے پھندے پولیس والوں کے گلے میں فٹ کروانے کے حوالے سے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی یہ کہا کہ شریف برادران کے بھیجے گئے نمائندے جن میں وزراءبھی شامل تھے اور ان کے خاندان کے افراد بھی شامل تھے انہوں نے صرف اور صرف شریف برادران کی معافی، تلافی کے لیے درخواست کی، کسی موقع پر بھی انہوں نے سانحہ میں ملوث پولیس افسران یا اہلکاروں کو معافی دینے کی بات نہیں کی۔ اس لیے ہم پہلے دن سے یہ کہہ رہے ہیں کہ شریف برادران بکروں کی قربانی پر یقین رکھتے ہیں۔ لیکن ہم بکروں کی قربانی پر اکتفا نہیں کریں گے جب تک بکروں کی ماں کٹہرے میں نہیں آئے گی اس وقت تک قانونی، سیاسی جدوجہد جاری رہے گی اور قاتل حکمران سن لیں انصاف کے دروازے مکمل طور پر بند ہوتے ہوئے دکھائی دئیے تو پھر قصاص تحریک کے دوسرے راﺅنڈ کا اعلان ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب طلب کیے جانے والے ملزمان میں سے کئی بیمار ہوں گے، کئی فرار ہوں گے، کسی کو سٹنٹ پڑیں گے اور کوئی بچنے کیلئے ”سٹنٹ“ کرے گا۔

یہ کیا ہو گیا ….بھیانک پیشنگوئی سے بڑی ہلچل مچ گئی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے گزشتہ روز مراکش سے عوامی تحریک کے وکلا ءسے سانحہ ماڈل ٹاﺅن استغاثہ کیس اور جسٹس باقر علی نجفی جوڈیشل کمیشن رپورٹ حاصل کرنے کے حوالے سے قانونی پیش رفت کے حوالے سے بریفننگ لی۔سربراہ عوامی تحریک نے اس موقع پر کہاکہ شریف برادران کے خلاف فیصلے نہیں آتے اس تاثر کو زائل کرنے کےلئے کوئی سنجیدہ کوشش بھی بروئے کار نہیں لائی گئی۔انصاف کے بغیرجمہوریت تو کیا انسانیت بھی پروان نہیں چڑھ سکتی۔14 شہریوں کو قتل کئے جانے کے حکومتی دہشتگردی کے اس کیس کی باز گشت پوری دنیا میں سنی گئی مگر حکومت سمیت انصاف کے کسی ادارے نے اس انسانی المیے کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ ظلم اور ناانصافی پر عوامی ردعمل حکمرانوں کی توقع سے زیادہ بھیانک ہوگا،قصاص تحریک کا دوسرا را?نڈ باقی ہے ،قاتلون کو جانتے ہیں ،14 شہدا کا خون معاف نہیں ہو گا۔بریفننگ میں رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ ،نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ ، اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ ،سردار غضنفر ایڈووکیٹ ،سید فرزند علی مشہدی ایڈووکیٹ و پارٹی کے سنیئر رہنمائ شریک ہوئے۔ نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ استغاثہ کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 8نومبر کو ہو گی۔استغاثہ سے متعلق گواہان اپنے بیانات قلمبند کروا چکے ہیں۔اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ جسٹس باقر نجفی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے متعلق فیصلہ کرنے والا بنچ 6 ماہ کے بعد تشکیل پا گیا ہے جو پہلی سماعت 6دسمبرکو کرے گا اور از سر نو دلائل ہونگے جو پہلے بھی دو بار مکمل ہو چکے ہیں۔انہوں نے بتایا جب بنچ ٹوٹتا ہے تو دلائل کا آغاز نئے سرے سے ہوتا ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ حیرت ہے باقر نجفی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ حاصل کرنے کےلئے 10اگست 2014 کو لاہور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی گئی تھی جس کا آج دو سال گزر جانے کے بعد بھی کوئی فیصلہ نہیں آیا۔سانحہ ماڈل ٹا?ن کے شہدائ اور ورثا انصاف کے منتظر ہیں جس کے حوالے سے ابھی کسی سنجیدہ پیش رفت کی ابتدا نہیں ہوئی۔

طاہرالقادری کی واپسی….بڑی خبر آگئی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے سے قبل واپس آنے کے چانس ہیں۔ ”وزیراعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کریں یا استعفیٰ دیں“۔ تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نوازگنڈاپور نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد دھرنے میں شرکت کریگی اور لال حویلی بھی جائے گی۔ اگر اسلام آباد میں نیا ماڈل ٹاﺅن ہوا تو اس کا ردعمل پہلے ماڈل ٹاﺅن جیسا نہیں ہوگا۔ پاناما لیکس پر انکا کہنا تھا کہ ملزمان کو پکڑنے کیلئے پاناما لیکس کی تحقیقات ضروری ہیں۔ جب تک سہولت کار موجود ہیں دہشتگردی ختم نہیں ہوسکتی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکو انصاف ملنا چاہئیے، جب تک ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکو انصاف نہیں ملتا تحرک انصاف پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ جدوجہد کرتی رہے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنے میں شرکت کیلئے رضا مند کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا تین رکنی وفد چودھری سرور کی سربراہی میں منہاج القرآن سیکرٹریٹ پہنچا جہاں دونوں پارٹیوں کے رہنماﺅں میں مذاکرات ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے وفد کی قیادت خرم نواز گنڈا پور نے کی جبکہ پی ٹی آئی کے وفد کی قیادت چودھری سرور کر رہے تھے تاہم ڈاکٹر طاہر القادری ٹیلی فون کے ذریعے مذاکرات میں شامل رہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک دھرنے میں سینکڑوں کارکنوں سمیت شامل ہونے پر رضا مند ہوگئی ہے اور دونوں جماعتوں کے درمیان دھرنے میں شرکت کے طریقے کار پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔