Tag Archives: tramp

ٹر مپ کے دادامجرم …. انکشاف نے ہل چل مچا دی

برلن (ویب ڈیسک)پناہ گزینوں کے امریکا آمد کے سخت مخالف نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے دادا کے بارے میں انکشاف ہو اہے کہ انہیں جرمنی سے بے دخل کیا گیا تھا ۔ایک جرمن اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دادا فریڈرک ٹرمپ کا ایک خط شائع کیا ہے جو انہوں نے جرمن ریاست بویریا کے شہزادے کے نام تحریر کیا تھا ۔ اس خط میں انہوں نے شہزادے کی منتیں کیں اور انہیں اور ان کے خاندان کو جلاوطن نہ کرنے کی درخواست کی تھی ۔ڈونلڈ ٹرمپ کے دادا، فریڈرک ٹرمپ 1885ءمیں لازمی فوجی سروس سے بچنے کے لیے جرمنی سے امریکا آ گئے تھے ۔ امریکا پہنچ کر فریڈرک ٹرمپ نے مختلف کاروبار کیے اور اچھے پیسے کما لیئے ۔1901ءمیں انھیں وطن کی یاد ستانے لگی ۔ لہٰذا وہ اسی سال واپس جرمنی چلے گئے ۔ تاہم جرمن حکومت کی نظر میں وہ لازمی فوجی سروس سے بھاگا ہوا ایک بھگوڑا اور مجرم تھا ۔ لہٰذا فریڈرک کی شہریت منسوخ کردی گئی۔ اور انھیں مجبوراً بیوی سمیت واپس امریکا آنا پڑا ۔